پنچایتی راج کی وزارت
پنچایت نظام میں اچھی حکمرانی
سال 22-2021 کے لئے ای- گرام سوراج پورٹل پر 2.62 لاکھ جی پی ڈی پی اپ لوڈ کئے گئے
پنچایت کھاتوں کی برو قت آڈٹ کو یقینی بنانے کے لئے ایم او پی آر نے ایک آن لائن ایپلی کیشن- آڈٹ آن لائن وضع کی
Posted On:
29 MAR 2022 4:26PM by PIB Delhi
پنچایت راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پنچایت راج کی وزارت (ایم او پی آر) نے ای- گرام سوراج پورٹل (ای-جی ایس) (https://egramswaraj.gov.in) تیار کیا ہے، جس کا مقصد پنچایت راج اداروں میں تشکیل دیئے گئے اثاثوں کی تفصیلات اور مالی بند وبست کے علاوہ منصوبہ بندی اور پروگریس رپورٹنگ میں شفافیت لانا ہے۔ اس کے علاوہ وزارت نے گرام پنچایتوں کے لئے پبلک فائنانشیل مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ ای- گرام سوراج بھی مربوط کیا ہے تاکہ وینڈرس سروس فراہم کرانے والوں کو بروقت ادائیگی کی جاسکے۔ اب تک سال 22-2021 کے لئے ای- جی ایس پر 2.62 لاکھ جی ڈی پیز اپ لوڈ کئے گئے ہیں۔ مزید بر آں پنچایتوں نے پبلک فائنانشیل مینجمنٹ سسٹم کے ذریعہ وینڈرس کے لئے ادائیگیاں کرنے کی خاطر ایک طریقہ کار اپنایا ہے۔
اس کے علاوہ پنچایت کھاتوں کی بر وقت آڈٹ کو یقینی بنانے کے لئے پنچایت راج کی وزارت نے ایک آن لائن ایپلی کیشن - آڈٹ آن لائن : (https://auditonline.gov.in) وضع کیا ہے ۔ یہ ایپلی کیشن نہ صرف پنچایت کھاتوں کی آڈٹنگ کو آسان بنائے گی بلکہ آڈٹ کے ریکارڈ کے رکھ رکھاؤ میں بھی مدد فراہم کرے گی۔ یہ ایپلی کیشن آڈٹ انکوائری ، مقامی آڈٹ ڈرافٹ رپورٹ اور ڈرافٹ آڈٹ پیراز وغیرہ کی تشکیل کے لئے عمل کو خوش اسلوبی سے رواں بنائے گی۔ اس طرح پنچایتوں کے ذریعہ کھاتوں کے مناسب رکھ رکھاؤ کو یقینی بنایا گیا ہے، شفافیت اور جواب دہی کو بہتر بنایا گیا ہے۔
پنچایت ایک ریاستی موضوع ہے، جس کا بھارت کے آئین کے ساتویں شیڈیول کے پارٹ – IX اورفہرست دو(ریاستی لسٹ) میں ذکر کیا گیا ہے۔ اور پنچایتی نمائندوں اور افسروں کے غیر قانونی عمل اور بدعنوانی سے متعلق بدعنوانی کے معاملات کی ، اس طرح کی چھان بین کی ذمہ داری متعلقہ ریاستی سرکار کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ح ا - ق ر)
U-3477
(Release ID: 1811308)
Visitor Counter : 150