وزارت دفاع
دفاعی وزارت اور میسرز بھارت الیکٹرنک لمیٹڈ، حیدرآباد نے انسٹرومینٹیڈ الیکٹرانک وار فیئر رینج (آئی ای ڈبلیو آر) کے معاہدے پر دستخط کئے
Posted On:
29 MAR 2022 7:58PM by PIB Delhi
ہندوستانی کی دفاعی وزارت (ایم او ڈی) اور بھارت الیکٹرنس لمیٹڈ ، حیدرآباد نے آج ہندوستانی فضائیہ کے لیے انسٹرومینٹیڈ الکٹرانک وار فیئر رینج (آئی ای ڈبلیو آر) کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ معاہدہ مستقبل کی جنگی تیاریوں کے لیے آئی اے ایف کی صلاحیتوں میں اضافے کی خاطر ایک اہم قدم ہے۔ مجموعی طور پر اس معاہدے کی لاگت کا تخمینہ 1109 کروڑ روپئے ہے۔
آئی ای ڈبلیو آر کو ہوائی الیکٹرانک فن حرب (ای ڈبلیو) سازوسامان کی جانچ اور اس کے جائزے اور عملی پہلو کے لحاظ سے ان کی تعیناتی کی درستگی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ میں بنیادی طور پر آتم نربھر بھارت کی روح شامل ہے اور یہ پروجیکٹ خود کفالت کی طرف سفر کو پورا کرنے کی سہولت میں مدد کرے گا۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ح س ۔ع ح ۔ را
U. No. 3482
(Release ID: 1811284)
Visitor Counter : 170