خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین کے قومی کمیشن نے ڈی ایس ایل ایس اے کے تعاون سے قانونی خدمات کلینک کا آغاز کیا


مصیبت میں خواتین کو مفت قانونی مدد اور مشاورت فراہم کرنے کے لیے کلینک کا آغاز

Posted On: 29 MAR 2022 2:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی:29؍مارچ2022: خواتین کے لیے قانونی امداد کو مزید قابل رسائی بنانے کے اقدام کے طور پر خواتین کے قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) نے خواتین کو مفت قانونی مدد کی پیشکش کرتے ہوئے دہلی اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایس ایل ایس اے) کے ساتھ مل کر قانونی امداد کا ایک کلینک شروع کیا ہے جو شکایات کے حل کے لیے سنگل ونڈو سہولت کے طور پر کام کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019N5P.jpg

این سی ڈبلیو دیگر ریاستی کمیشن برائے خواتین میں بھی اسی طرح کی قانونی خدمات کے کلینک قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ قانونی امداد کا کلینک نئی دہلی میں کمیشن کے دفتر سے کام کرے گا۔ کوئی بھی خاتون مفت قانونی مشورے اور مشاورت تک رسائی کے لیے اس سہولت تک جا سکتی ہے جہاں ڈی ایس ایل ایس اے کے پینل میں قانونی خدمات کے وکیل خواتین کی مدد کریں گے۔

قانونی امداد کے کلینک کے آغاز کی تقریب آج دہلی میں کمیشن کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں چیئرپرسن محترمہ ریکھا شرما، ایڈیشنل سیشن جج جناب سوشانت چنگوترا، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی ایس ایل ایس اے، محترمہ نمیتا اگروال، اسپیشل سکریٹری، ڈی ایس ایل ایس اے اور جناب کنول جیت اروڑہ، ممبر سکریٹری، ڈی ایس ایل ایس اے نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C8IB.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QLFV.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن محترمہ ریکھا شرما نے کہا کہ قانونی امدادی مرکز کا مقصد خواتین کو مفت مشورہ اور قانونی خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’آج وہ دن ہے جو خواتین کی مدد کے لیے قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کی مسلسل کوششوں میں ایک نیا باب کھولتا ہے۔ قانونی امداد کا کلینک خواتین کے حقوق کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرے گا اور انہیں قانونی مشاورت اور مدد حاصل کرنے کے لیے ایک ون اسٹاپ سینٹر فراہم کرے گا۔ خواتین اب ایک جگہ سے دوسری جگہ دوڑے بغیر قانونی امداد حاصل کر سکیں گی‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0045384.jpg

نئے قانونی امداد کلینک کے تحت یہاں چل کر آنے والی خاتون شکایت کنندگان کے لیے مشاورت فراہم کی جائے گی، پریشانی میں مبتلا خواتین کو نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے)/ڈی ایس ایل ایس اے کی مختلف اسکیموں کے بارے میں قانونی مدد، مشورے اور معلومات فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مہیلا جن سنوائی میں مدد مفت فراہم کی جائے گی اور قانونی امداد، ازدواجی معاملات کی سماعت اور کمیشن کے پاس رجسٹرڈ دیگر شکایات دیگر خدمات کے ساتھ فراہم کی جائیں گی۔

 

***************

ش ح۔م ع۔ع ن

(U: 3432) 



(Release ID: 1811265) Visitor Counter : 133