وزارت دفاع
بھارت -ازبیکستان مشترکہ مشقیں ’’ ایکس دستلِک ‘‘ ازبیکستان کے یانگیارِک میں اختتام پذیر
Posted On:
29 MAR 2022 5:33PM by PIB Delhi
بھارت -ازبیکستان کی مشترکہ فیلڈ ٹریننگ مشقوں کا تیسرا ایڈیشن ’’ ایکس دستلِک ‘‘ 29 مارچ ، 2022 ء کو ازبیکستان کے یانگیارِک میں اختتام پذیر ہوا ۔ مشترکہ مشقوں نے دونوں ملکوں کے دونوں ملکوں کی فوجی ٹکڑیوں کو نیم شہری ماحول میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تربیت کا موقع فراہم کیا۔ مشقوں کے آخری دو دن توثیق کی مشق کے لئے وقف کئے گئے تھے ، جس میں دونوں ملکوں کی کنٹنجنس نے اقوامِ متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت انتہا پسند گروپوں کے خلاف کارروائی کی مشقیں کیں ۔
اِن مشقوں کا انعقاد ، جس میں میدانی علاقوں میں جنگی تربیت سے لے کر کھیل کود اور ثقافتی تبادلوں کا احاطہ کیا گیا ، بہت کامیاب ثابت ہوا ۔ ایکسرسائز ’’ دستلک ‘‘ سے دونوں فوجوں کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ ہو گا اور بھارت اور ازبیکستان کے درمیان روایتی دوستی کے تعلق کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تحریک دینے میں مدد ملے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 3443
(Release ID: 1811204)
Visitor Counter : 121