وزارت آیوش
طر ز ِ زندگی میں آیوش کا انضمام
Posted On:
29 MAR 2022 2:53PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت آّیوش پر مبنی خوراک اور طرز زندگی کو فروغ دے رہی ہے اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کےسات ملکر کام کررہی ہے تاکہ ’’سوپوشٹ بھارت‘‘ (نرشڈ انڈیا) کے حتمی مقصد کو حاصل کیاجاسکے۔
آیوش کی وزارت نے آیوش کے طریقوں اور اصولوں کے ساتھ بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانےوالی ماؤں میں غذائیت کے نتائج کو بہتر بنانے کےلئے آیوش ڈائٹری ایڈوائزی فارپوشٹ مکت بھارت ‘‘ کے نام سے ایک جامع رہنما خطوط کا آغاز کیا ہے۔
آیوش کی وزارت نے قومی غذائی تحفظ ایکٹ 2013 کے شیڈول II کے تحت طے شدہ غذائیت کے معیارات پر نظر ثانی کے لئے محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم کو بھی معلومات فراہم کی ہیں۔
آیوش کی وزارت دواؤں کے آیوش نظام کے مجموعی فروغ اور ترقی کے لئے ریاستی /مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے ذریعہ قومی آیوش مشن (این اے ایم) کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کو نافذ کررہی ہے۔
این اے ایم کے تحت آیوش ویلنیس سینٹر (ایچ ڈبلیو سی) کو چلانے سمیت مختلف سرگرمیوں کے لئے ریاستی /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو مالی امداد فراہم کرنے کا انتظام ہے۔آیوش ایچ ڈبلیو سی میں ، آیوش نظام طب کے اصولوں اور طریقوں پر مبنی ایک جامع فلاح و بہبود کا ماڈل قائم کیاجارہا ہےجس میں طرز زندگی میں آیوش کو شامل کرنے اور فروغ دینے سمیت احتیاطی، پروموشنل ، علاج ، بحالی، صحت کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔
مزید برآں ایم این اے کے آیوروگیہ جزو کے تحت ، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے اور اسکولی بچوں کے لئے آیوش نظام سے غذائی اصولوں پر مشتمل مربوط خوراک کی تعلیم کا انتظام ہے۔ اس کے علاوہ ایم اے این کے آیوش گرام جزو کے تحت آیوش پر مبنی طرز زندگی کو رویئے میں تبدیلی ، مواصلات ، مقامی دواؤں کی جڑی بوٹیوں کی شناخت اور استعمال اور آیوش صحت کی خدمات کی فراہم کے لئے گاؤں کے صحت کارکنوں کی تربیت کے ذریعہ فروغ دیا جاتا ہے۔
یہ اطلاع آیوش کے وزیر جناب سربانند سونوال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
**********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3428
(Release ID: 1811196)