بجلی کی وزارت

پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا : دیہی علاقوں میں اور ملک کے شہری علاقوں میں سبھی غریب گھروں میں ، جن میں بجلی دستیاب نہیں ہے اُن میں بجلی فراہم کرانا


حکومت نے سوبھاگیہ سے پہلے اُن گھروں کو جن کی نشاندہی  بجلی سے محروم گھروں کے طور پر کی گئی ہے  انہیں بجلی فراہم کرنے کے لیے رہنما ہدایات جاری کر دی ہیں

Posted On: 29 MAR 2022 6:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29مارچ 2022: بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  حکومت ہند نے اکتوبر 2017 میں پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا – سوبھاگیہ شروع کی تھی، جس کا مقصد ملک میں دیہی علاقوں اور شہری علاقوں میں سبھی غریب گھروں کو جو بجلی سے محروم ہیں، بجلی کنکشن فراہم کر کے سبھی کو بجلی فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 31.3.2019 کو ریاستوں نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں 18734 گھروں کو چھوڑ کر سبھی گھروں میں بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔  اس کے نتیجے میں 7 ریاستوں ، آسام ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، کرناٹک، منی پور، راجستھان اور اتر پردیش کے بارے میں بتایا گیا کہ 31.3.2019 سے پہلے تقریباً 19.09 لاکھ گھروں کو بجلی سے محروم  بتایا گیا تھا۔  پہلے ان گھروں کی بجلی کنکشن حاصل کرنے کے کوئی خواہش نہیں تھی لیکن بعد میں ان گھروں نے بجلی کنکشن حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس  کے علاوہ حکومت ہند نے  31.3.2019 کو سوبھاگیہ سے پہلے بجلی سے محروم گھراں کو بجلی کنکشن فراہم کرنے کے لیے رہنما خطوط حال ہی میں جاری کیے ہیں۔

 

***

(ش ح- ا س- ت ح)

U. No. 3448



(Release ID: 1811191) Visitor Counter : 136


Read this release in: Odia , English