قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی طلبا کے لیے قومی تعلیمی سوسائٹی ، جھارکھنڈ میں 2 اپریل 2022 کو اپنا چوتھا یوم تاسیس منائے گی


تقریبات کی قیادت قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا کریں گے

Posted On: 29 MAR 2022 5:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29مارچ 2022: قبائلی طلبا سے متعلق قومی تعلیمی سوسائٹی ، این ای ایس ٹی ایس جو ایک خود مختار تنظیم ہے اور جسے قبائلی امور کی وزارت کے تحت قائم کیا گیا ہے ۔ جھارکھنڈ کے جمشیدپور علاقے میں قبائلی ثقافتی مرکز میں 2 اپریل، 2022 کو اپنا چوتھا یوم تاسیس منائے گی۔ قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا وزیراعلی کے طور پر اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

این ای ایس ٹی ایس نے اپنا سفر چار سال پہلے شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد قبائلی طلبا کو اُن کے اپنے ماحول میں اعلی درجے کی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اپنے مختصر سفر میں 2019 سے اب تک اس تنظیم نے کئی سنگ میل طے کیے ہیں اور 391 نئی اسکولوں کو منظوری دی ہے۔ 140 اسکولوں میں تعمیر کا کام جاری ہے۔ جبکہ 123 اسکولوں میں تعلیم و تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔ قبائلی امور کی وزارت اور این ای ایس ٹی ایس نے سبھی 452 نئے اسکولوں اور زیر التوا 67 اسکولوں کی تعمیر 2025 تک پرانی اسکیم کے تحت مکمل کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ ان اسکولوں میں نودیے ودیالیہ کی طرح جدید ترین سہولیات موجود ہوں گی۔

***

(ش ح- ا س- ت ح)

U. No. 3445



(Release ID: 1811186) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi