زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اعلی قیمت والی فصلوں کی کاشت

Posted On: 29 MAR 2022 2:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29 مارچ 2022/

اعلی قیمت والی فصلیں  بنیادی طور پر  باغبانی کی فصلیں ہیں، جیسے  پھل، پھول، مصالحے،  سبزیاں اور  خوشبو دار پودے وغیرہ۔ان باغبانی فصلوں میں سے  زیادہ تر کی پیداوار اور خالص منافع  زیادہ ہے۔  باغبانی کے شعبے کی مجموعی ترقی کے لئے  سال 2014 میں  ایک مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم یعنی مشن فار  انٹی گریٹیڈ ڈیولپمنٹ آف ہارٹی کلچر (ایم آئی ڈی ایچ) کا آغاز  پھلوں،سبزیوں،جڑوں والی اور ٹیوبر فصلوں،  مشروم ،مصالحے، پھول،  خوشبودار پودوں، ناریل، کاجو اور کوکو رقبے پر مبنی  علاقائی طور پر  مختلف حکمت عملیوں کے ذریعہ   جس میں تحقیق ، ٹکنالوجی  کو فروغ دینے ،  توسیع   ، فصل کے بعد کے انتظام پروسیسنگ اور مارکیٹنگ شامل ہے،  ہر ریاست /خطے اورا س کے متنوع زرعی موسمی خصوصیات   کے تقابلی فائدہ کے مطابق  کیا  گیا ہے۔

ایم آئی ڈی ایچ اسکیم مختلف ریاستوں میں ریاستی باغبانی مشن  (ایس ایچ این )کے ذریعہ  نافذ کیاجارہا ہے۔باغبانی کے شعبے کو  فروغ دینے کے لئے   ایم آئی ڈی ایچ کے تحت   جو اقدامات کئے جارہے ہیں،  ان میں  رقبے کی توسیع(نئے باغوں کا قیام) پرانے اور بوڑے باغبات کی  تجدید /دوبارہ   پلانٹ، پودے  لگانے کے   معیاری مواد کی پیداوار اور تقسیم ، کیڑوں اور بیماریوں کا  مربو ط انتظام ، مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق ، نامیاتی کاشتکاری، باغبانی کی میکانائزیشن ، پٹائی کے بعد کا  مربوط انتظام، فرنٹ  لائن ڈیمونسٹریشن (ایف ایل ڈی) اور انسانی وسائل کی ترقی کے ذریعہ  ٹکنالوجی کا  پھیلاؤ وغیرہ شامل ہے۔

ایم آئی  ڈی ایچ کے تحت  نجی اور کوآپریٹیو شعبے سے  سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے اورباغبانی کے شعبے کی  ترقی میں جدیدی ٹکنالوجی کو شامل کرنے کے لئے مختلف عوام کے تحت مدد فراہم کی جارہی ہے۔

ایم آئی ڈی ایچ اسکیم مرکز ی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم ہونے کی و جہ سے  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ان کے سالانہ ایکشن پلان یعنی عملے منصوبے کی بنیاد پر   لاگو کیا جاتاہے اور ان اے اے پی  کو نافذ کرنے کے لئے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  فنڈز جاری کئے جاتےہیں۔ریاستی باغبانی مشن  منظور شدہ   اے اے پی کی بنیاد پر    منتخب  مستفدین کو   فنڈز جاری کرتےہیں۔ اسکیم کے نفاذ سے حاصل ہونے والے کسی بھی منافع کا ڈیٹا مرکزی طور پر برقرار نہیں رکھا جاتا ہے۔

ایم آئی ڈی ایچ کے تحت  اور راجستھان کو  گزشتہ پانچ سالوں کے دوران   مختص کئے گئے فنڈز   کی تفصیلات  درج ذیل ہیں:

(کروڑ روپے میں)

نمبر شمار

سال

ایم آئی ڈی ایچ کے تحت مختص فنڈ

 راجستھان کو   ایم آ ئی ایچ ڈی کے تحت مختص فنڈ

1

2016-17

1620.00

50.89

2

2017-18

2329.13

70.89

3

2018-19

2546.30

90.50

4

2019-20

2209.57

90.50

5

2020-21

2160.25

60.00

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ جانکاری آج لوک سبھا میں  زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر  جناب  نریندر سنگھ تومر نے  ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3424

 


(Release ID: 1811176) Visitor Counter : 186
Read this release in: English , Tamil