زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ایگری ٹیک اسٹارٹ اپ
Posted On:
29 MAR 2022 2:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29 مارچ 2022/
زراعت کی وزارت 19-2018 سے راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا(آر کے وی وائی- رفتار ) اختراعی اور زرعی ترقی کے نام سے ایک پروگرام کو نافذ کررہی ہےجس کا مقصد ایگری ٹیک سمیت زرعی اسٹارٹ اپس کی نشو و نما کے لئے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرتے ہوئے اختراع اور زرعی صنعت کو فروغ دینا ہے۔ڈیجیٹل تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے اسٹارٹ اپ اس پروگرام کے نفاذ کے لئے ملک بھر سے پانچ نالج پارٹنر (کے پی) سینٹر آف ایکسی لینس کے طور پر اور 24 آر کے وی وائی-رفتار ایگری بزنس انکیو بیٹرس (آر -اے بی آئی ) کا تقرر کیا گیا ہے۔
اختراع اور ایگر – صنعت سازی (اینٹرپرینیورشپ) ترقیاتی پروگرام کے تحت زراعت اور اس سےمنسلک شعبوں بشمول ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس کے کل 799 اسٹارٹ اپس کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کی گئی ہے۔
آر کے وی وائی اور انوویشن ایگری- انٹرپرنیورشپ پروگرام کے تحت کے پی اور آر -اے بی آئی کو فنڈ جاری کئے جاتے ہیں نا کہ ریاست وار ۔ ہریانہ میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں اسٹارٹ کو تعاون فراہم کرنے کے لئے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی (سی سی ایس یو) حصار میں ایک ، آر -اے بی آئی قائم کیا گیاہے۔ ڈیجیٹل تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ایگریٹیک اسٹارٹ اپ کرنال سمیت کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے تحت سی سی ایس یو، حصار، ہریانہ میں قائم انکیوبیشن سینٹر میں تکنیکی اور مالی مدد لے سکتے ہیں۔
آئی سی اے آر کے این اے آئی ایف پروگرام کے تحت، قومی ڈیری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(این ڈی آر آئی) کرنال میں ایک ایگری-بزنس انکیو بیشن سینٹر (اے بی آئی) قائم کیا گیا ہے۔کرنال میں ڈیجیٹل تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے منتخب ایگری ٹیک اسٹارٹ اپ مذکورہ انکیوبیشن سینٹر سے تکنیکی مدد لے سکتے ہیں۔یہ اسٹارٹ اپ فارم کی معیشت سےمتعلق مسائل کو حل کرکے کسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں اور فارم سیکٹر کے منافع اور کارکردگی کو بڑھاتےہیں۔
یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3426
(Release ID: 1811175)