وزارت دفاع

دفاعی سازوسامان کی جانچ ، توثیق اورسندعطاکرنے والی مجاز ایجنسی

Posted On: 28 MAR 2022 6:49PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے 28مارچ 2022کو راجیہ سبھا میں جناب وائیکو کے سوال کے ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ۔

سال 23-2022 کے لئے سالانہ بجٹ کے حصے کے طورپر دفاعی سازوسامان کی مختلف النوع جانچ اور توثیق سے متعلق ضروریات پوری کرنے کی غرض سے ایک آزاد ، مجاز سرپرست ادارہ قائم کرنے کا اعلان کیاگیاہے ۔ یہ مجاز ایجنسی، اجازت دینے ، فروغ دینے ، معاونت کرنے اور نگرانی سے متعلق کاموں کے لئے  ایک خود مختارادارہ ہوگی ، جو نئی سہولتو ں کو تیارکرنے کے ساتھ ساتھ دفاعی مصنوعات اورسازوسامان کی آزمائش ، جانچ اور توثیق سے متعلق موجودہ سہولتوں کو منضبط  کرنے کے مقصد سے ایک ہی مقام پرسبھی ضروریات پوری کرنے والی مجاز ایجنسی کے طورپر کام کرے گی ۔

گذشتہ تین مالی سالوں (19-2018تا21-2020) کے دوران  اوررواں مالی سال 22-2021(فروری 2022تک ) کے دوران مسلح فورسیز کے لئے ، دفاعی سازوسامان کی اہم حصولیابی کے مقصد سے بھارت کے فروخت کاروں کے ساتھ اہم سازوسامان کی حصولیابی کے 127معاہدات پردستخط کئے گئے ہیں ۔ ان میں سے 55معاہدات پرپی ایس یوز /سابق اوایف بی / دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم ڈی آرڈی او کے ساتھ دستخط کئے گئے جب کہ مسلح فورسز کے لئے دفاعی سازوسامان کی اہم حصولیابی کے لئے بھارت  کے نجی فروخت کاروں کے ساتھ 72معاہدوں  پردستخط کئے گئے ۔

 

*****

 

ش ح ۔  ع م۔ ع آ

U-3402



(Release ID: 1810886) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi