کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ کانکنی کے معیارکو بہترکرنے کے لئے تازہ ترین ٹکنالوجیوں کو تعینات کیاگیا

Posted On: 28 MAR 2022 5:14PM by PIB Delhi

کوئلہ ، کانکنی اورپارلیمانی امور کے مرکزی وزیرجناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ کوئلے کی کمپنیاں کوئلے کی کانکنی کے لئے ہمیشہ کوشش کرتی ہیں کہ سب سے بہترکانکنی کے طریقوں اورٹکنالوجی کو اختیارکریں ۔ انھوں نے کوئلے کی کانکنی کے معیار میں بہتری لانے کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کئے ہیں :

  1. اوپن کاسٹ کوئلہ کانکنی میں استعمال شدہ ٹکنالوجیز نئی ہیں اورکوئلے کی کمپنیاں تکنیکی ترقی کے ساتھ رفتار برقراررکھے ہوئے ہیں ۔
  2. اعلیٰ صلاحیت کی زبردست ارتھ موونگ مشینریز (ایچ ای ایم ایم ایس ) کی تعیناتی مثلاً 240ٹی ریرڈمپرکے ساتھ 42کم شوویل کا استعمال ۔
  3. بڑے پیمانے پرسطحی کانکن  اختیارکئے جارہے ہیں تاکہ کوئلے کے اخراج کے لئے خطرنات دھماکہ کی ضرورت کو ختم کیاجاسکے ، صارفین کو مطمئن کیاجاسکے اورماحولیات ضروریات کی تکمیل کی جاسکے ۔
  4. فرسٹ مائل کنکٹی وٹی  (ایف ایم سی ) پروجیکٹس ، ان پٹ کرشنگ اور کنویئنگ سسٹم /تمام مستقبل اورموجودہ کانوں کے سرفیس بیلٹ کنویئر کے توسط سے کوئلے کی نقل وحمل ۔
  5. اووربرڈین (اوجی ) پیمانے میں زیادہ درستگی  کے لئے 3ڈی ٹیسرسٹریل لیزراسکینر۔
  6. بہترکانکنی نقشہ سازی اورنگرانی –زمین کی بحالی ، آگ نقشہ سازی ، کانکنی بندی نگرانی کے لئے ڈرون /غیرانسانی ایریئل وھیکلس (یواے ویز ) کاتعارف ۔
  7. کام کی کارکردگی بڑھانے اورحادثات کےخطرات کو کم کرنے کے لئے مختلف دوسرے تکنیکی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ مثال کے طورپر سلوپ مانیٹرنگ ٹیکنالوجیز، ڈمپرس میں تصادم بچانے والے نظام جیسی ٹکنالوجی ، قربت وارننگ سسٹم ، آپریٹرسے مبرا ٹریک ڈسپیچ سسٹم (اوآئی ٹی ڈی ایس ) وغیرہ ۔
  8. گرد وغبارکودبانے کےلئے آٹومیٹڈ مسٹ پرمبنی پانی کے چھڑکاؤ کا نظام ۔

کوئلہ کی کمپنیاں بین الاقوامی ایجنسیوں /کمپنیوں سے  کوئلے کی کانکنی کے لئے سب سے بہترکانکنی کے طریقوں اورٹکنالوجی کو اختیارکرنے کی نگرانی اوررہنمائی کے لئے امداد لیتی رہی ہیں ۔

 

*****

 

ش ح ۔  اک ۔ ع آ

U-3398


(Release ID: 1810868) Visitor Counter : 116
Read this release in: English