شہری ہوابازی کی وزارت
اندور اور جموں کے درمیان براہ پرواز شروع
اندور اب 22شہروں کے ساتھ جڑ گیا ہے
اندور میں 3نئے ایروبرج، 15پارکنگ مقام، بین الاقوامی اور گھریلو کارگو ٹرمنل اور جلد خراب ہوجانے والے سامان کو رکھنے والے ٹرمنل کی تعمیر
1748غیر ملکی ایئرلائن پروازیں اور 1440گھریلو ایئرلائن پروازیں بھارت کو دنیا سے جوڑ رہی ہیں
Posted On:
28 MAR 2022 6:15PM by PIB Delhi
شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت (ریٹائرڈ)جنرل وی کے سنگھ نے آج اِنڈیگو کے ذریعے اندور اور جموں کے درمیان براہ راست پرواز کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ ، آبی وسائل، ماہی پروری کی فلاح اور ماہی پروری کی ترقی کے وزیر حکومت مدھیہ پردیش جناب تلسی رام سلاوت، ممبر پارلیمنٹ شنکر لال وانی(اندور)، شہری ہوابازی کی وزارت کی جوائنٹ سیکریٹری محترمہ اُوشا پادھی، چیف ریوینیو ار اسٹریٹیجی آفیسر ، انڈیگو کے جناب سنجے کمار اور کئی دیگر شخصیتیں موجود تھیں۔
ایئرلائن اپنے اے 320، 150سیٹر ٹوئن ٹربوفین انجن پسنجر طیارہ تعینات کرے گا اور گھریلو روٹس پر شروع میں استعمال کیا جائے گا۔ اندور اور جموں کے درمیان براہ راست پرواز شروع ہوجانے کے ساتھ ہی اندور میں اب روزانہ 28پروازیں چلیں گی۔632ہفتہ وار پروازیں مدھیہ پردیش سے باہر کے لئے چلائی جائیں گی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ آج بھارتی شہری ہوابازی کی تاریخ ایک اہم دن ہے، کیونکہ بھارت کا تاج باقی بھارت کے دل کے ساتھ جڑ جائے گا۔ اندور ایک ایسا شہر ہے ، جہاں تعلیم، تاریخ اور صفائی ستھرائی کو اولین ترجیح دی جاتی ہے اورگزشتہ سال اسے ہندوستان کا پہلا ’’واٹر پلس سٹی‘‘ قرار دیا گیا تھا۔یہ بھارت میں واحد شہر ہے، جہاں دو مشہور بین الاقوامی تعلیمی ادارے موجود ہیں، جن میں آئی آئی ایم اور آئی آئی ٹی شامل ہیں۔میرا مقصد ہر ریاست میں ایسے ایک یا دو شہروں کی ترقی کرنا ہے، جو پورے ملک کے ساتھ پوری طرح جڑا ہوا ہے اور مدھیہ پردیش کے اندور نے یہ مقام حاصل کرلیا ہے۔ پہلے اندور 12شہروں کے ساتھ جڑا ہوا تھا، لیکن صرف 6مہینوں میں ہم نے 22شہروں کے ساتھ اِسے جوڑ دیا ہے۔ جن شہروں کے ساتھ اندور کو جوڑا گیا ہے، ان میں پنجی ، کشن گڑھ، رائے پور، بیلگام، گوالیار، پونے اور ناگپور وغیرہ شامل ہیں۔ جموں کے علاوہ ہم نے اندور کو آج سے وشاکھاپٹم اور چنڈی گڑھ کے ساتھ بھی جوڑ دیا ہے۔
وزیر موصوف نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کووڈ-19عالمی وبا ء کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد کل سے بین الاقوامی پروازیں کھول دی ہیں اور آج سے 1748غیر ملکی ایئرلائنس پروازیں اور 1440گھریلو ایئرلائن پروازیں عالمی سطح پر ہندوستان کے ساتھ جڑ رہی ہیں۔
اندور کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ 6مہینوں میں ہم نے تین نئے ایروبرج ، 15نئے پارکنگ مقامات اور متوازی ٹیکسی ٹریکس اور بین الاقوامی کارگو ٹرمنل کا کام شروع کرکے اندرو کو مزید اہمیت کا حامل بنادیا ہے۔اس سال تک ہم اندور میں گھریلو کارگو ٹرمنل اور خراب ہوجانے والے سامان کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹرمنل قائم کرنے جارہے ہیں۔مجھے اجازت دی گئی ہے کہ میں پرانے ٹرمنل میں ایک اسٹیٹ ہینگر کو وی آئی پی اسٹیٹ ہینگر میں تبدیل کردوں۔
اس موقع پر شہری ہوابازی کے وزیر مملکت (ریٹائرڈ)جنرل وی کے سنگھ نے ٹیم کو مبارکباد دی اور مزید کہا کہ ہم نے اندور سے پروازوں میں اضافہ دیکھ لیا ہے۔یہ اندور کے عوام کے لئے ایک خوشی کی خبر ہے کہ اندور کو جموں کے ساتھ براہ راست پرواز سے جوڑ دیاگیا ہے۔یہ معاشی ترقی کے اعتبار سے شہر کو مزید آگے لے جائے گا۔میں اِنڈیگو کے مکمل تعاون کے لئے اُس کے مینجمنٹ کی تعریف اور شکریہ ادا کرنا چاہو ں گا۔
اندور اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے عوام کو جموں سے براہ راست فضائی طورپر جوڑنے سے کافی فائدہ حاصل ہوگا اور اس سے جموں اور اندور کے درمیان مسافروں کی بلا روک ٹوک نقل و حمل آسان ہوگی۔ ان نئی کمرشیل پروازوں کے ساتھ عام لوگ اِن علاقوں کے درمیان سفر کر سکیں گے،جس سے سیاحت میں اضافہ ہوگا اور دونوں خطوں کے درمیان معاشی سرگرمی بڑھے گی۔
پرواز کا پروگرام حسب ذیل ہے:
نمبر شمار
|
روانگی
|
آمد
|
دورانیہ(فی ہفتہ)
|
روانگی(گھنٹے)
|
آمد(گھنٹے)
|
طیارہ ٹائپ
|
1
|
اندرو
|
جموں
|
پیر، منگل، جمعہ، ہفتہ
|
1010
|
1210
|
ایئربس اے320
|
2
|
جموں
|
اندور
|
1240
|
1445
|
ایئر بس اے 320
|
*************
ش ح-ح ا– ن ع
U. No.3399
(Release ID: 1810819)
Visitor Counter : 241