وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی دانشورانہ  صلاحیت، اختراع اور  پالیسی میں  استقامت کی بدولت  توانائی کے ایک نئے مستقبل کی تیاری میں مدد ملے گی: مرکزی وزیر  دھرمیندر پردھان


آنے والے سالوں میں ہندوستان کو اعلیٰ تعلیم میں خود  کفیل بنانا ہمارا مقصد ہے: تعلیم کے مرکزی وزیر

Posted On: 27 MAR 2022 9:26PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ ہندوستان کی دانشورانہ صلاحیت، اختراع  اور پالیسی میں استقامت کی بدولت  عالمی توانائی  میں تبدیلی  کو رفتار دینے  اور  توانائی کے  ایک مستقبل کی تیاری میں مدد ملے گی۔ انہوں نے  اعتماد کا اظہار کیا کہ  فی الحال  ہندوستان توانائی کی در آمدات کرنے والا ایک ملک  ہے لیکن آنے والے برسوں میں توانائی کے شعبوں میں یہ ملک  خود کفیل بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  ملک  شمسی  توانائی، بائیو اینرجی اور   ہائیڈروجن توانائی جیسے  دیر تک  بنے رہنے  والے  سبز توانائی  کے ذرائع  کا  دریافت کر رہا ہے۔ وزیر موصوف  نے کہا کہ  سال 2021  کے لئے  لوک ستہ  ترون تیجانکت ایوارڈس پیش کرنے کی  تقریب آج ممبئی میں  منعقد ہوئی ۔

وزیر موصوف  نے اس بات پر  زور دیا  کہ کس طرح ہندوستان کے علم سے دنیا  فائدی اٹھارہی ہے  اور دو طرفہ  علم  کے تبادلے بھی ہو رہے ہیں۔ صلاحیت  کی منتقلی سے متعلق  ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ  ہمیں  صلاحیت کی منتقلی  کی صورت حال  کو صلاحیت کو اکٹھا کرنے کے حالات میں  تبدیل کرنا ہو گا  اور ملک کو  علم کا خزانہ بنانا ہو گا۔ 21  ویں  صدی  ہندوستان  کے لئے  ایک بڑے مواقع لے کر  آئی  ہے۔ ملک کی خریداری کی  طاقت  میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں  ہم ملک کے اندر بڑی منڈی  تیار کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ اس سے  ملک میں اختراع کاروں کو ٹھہرنے  اور  ہندوستانی منڈیوں کو سمجھنے کی  حوصلہ افزائی ہو گی۔

 تعلیم کے وزیر نے  ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم  کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع ، تعلیم میں اصلاحات ،  تعلیم کو روز  گار سے جوڑنے  اور  تعلیم کو  سستی ، جامع اور  مساوی  بنانے  کے طویل مدتی  اہداف  کو  حاصل کرنے  کی کوششوں پر  روشنی ڈالی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pradhan1.JPEGCCBX.jpg

اعلیٰ تعلیم کے لئے غیر ممالک کا  سفر کرنے والے  طلباء کے بارے میں  سوال  کا جواب دیتے ہوئے وزیر  موصوف  نے کہا کہ  ملک میں  اعلیٰ تعلیم کا انتخاب  کرنے والے  طلباء  کی کل  تعداد  4 کروڑ   ہے، اگلے 10  سالوں میں یہ تعداد بڑھ کر  10 کروڑ  ہو جائے گی۔ ہم  اس شعبے میں  خود  انحصار بنانے  کے لئے کام کر رہے ہیں۔ مستقبل قریب میں  ہمیں ملک کے اندر  اپنے ہندوستانی طلباء کی تعلیم کے لئے مزید  سہولیات  تیار کرنی ہوں گی۔

نئی  تعلیمی پالیسی پر مرکزی وزیر نے کہا کہ  یہ پالیسی  ہنر مندی کے فروغ  اور  صنعت کاری پر  مرکوز  ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا تعلیمی نظام  ڈگری پر مبنی یا  نوکری پانے پر  منحصر نہیں رہنا چاہئے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pradhan2.JPEG7FWS.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ع ح- ق ر)

U-3396


(Release ID: 1810812) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Marathi