نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
میں کھانے کی بہت شوقین تھی، لیکن میں نے جب متوازن خوراک لینی شروع کی تومیرے اندر زیادہ توانائی محسوس ہوئی اور میرا کھیل بہتر ہوا:اوانی لیکارا
Posted On:
28 MAR 2022 8:28PM by PIB Delhi
اس بات کا بہت زیادہ امکان رہتا ہے کہ لوگ مضحکہ خیز تبصرے اور نکتہ چینی کریں۔ وہ سوچ سکتے ہیں کہ آپ وہ سب کچھ حاصل نہیں کرتے، جس کے بارے میں آپ سوچتے ہیں،لیکن اگر آپ ٹھان لیں تو آپ یقیناً کامیابی حاصل کرلیں گے اور وہ لوگ بھی جو آپ پر تبصرے اور نکتہ چینی کرتے ہیں، دیکھتے رہ جائیں گے۔ یہ پیغام اوانی لیکارا نے دیا، جنہوں نے پیرالمپکس میں بھارت کی طرف سے دو میڈل جیتے اور وہ ہندوستان کی ایسی پہلی خاتون ہیں، جنہوں پیرالمپکس میں دو تمغے جیتے ہیں ۔ انہوں نے پیر کو نئی دہلی کے شہید ہیمو کلانی سروودیہ بال ودیالیہ میں منعقد ایک منفرد اسکول وزٹ مہم ، میٹ دی چیمپئنس کے دوران 90 اسکولوں کے طلباء سے خطاب کیا، جن میں بینائی سے محروم طلباء کا ایک گروپ بھی شامل تھا۔
تالیوں کی گونج کے دوران نشانے باز اوانی لیکارا کا، جنہوں نے پہلی مرتبہ ہی پیرالمپکس میں حصہ لے کر اپنی ہی میراث اور تاریخ رقم کی تھی، کا فٹنس اور کھیلوں کے علاوہ (متوازن خوراک)پر بات چیت کے لئے نئی دہلی کے جنوب مشرقی ضلع کے طلبا ء کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا۔
نشانے باز نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرکے اپنا پروگرام شروع کیا تھا، جو اس منفرد پہل میٹ دی چیمپئن کے ساتھ آئے تھے اور سبھی اولمپئنس اور پیرا اولمپئنس کے لئے متوازن خوراک کی اہمیت کے پیغام پہنچانے کی ذمہ داری سپرد کی تھی۔
طلباء کے ساتھ ویڈیوز اور دلچسپ قصوں اورسوالوں کے درمیان اپنا پروگرام پیش کرتے ہوئے 20 سالہ اوانی نے خوراک سے متعلق اپنے بچپن کی یادگار یں مشترک کی اور اپنے فٹنس معمول کے علاوہ تعلیم کے بارے میں کچھ باتیں مشترک کی۔انہوں نے کہا کہ میں کھانے کی بہت زیادہ شوقین تھی اور فاسٹ فوڈ میری پسندیدہ خوراک تھی، لیکن ایک بار جب میں نے متوازن خوراک لینی شرو ع کی تو مجھے محسوس ہوا کہ میں بہت زیادہ توانائی محسوس کررہی ہوں اور اس طرح میرا کھیل مزید بہتر ہوا۔اوانی نے کہا’’اگر آپ صحیح خوراک لیتے ہیں تو آپ جو کچھ کرتے ہیں ، اس سے زیادہ کوئی نقصان نہیں ہوتا، چاہے آپ کھیلیں یا مطالعہ کریں، آپ بہتر محسوس کریں گے اور بہتر کرپائیں گے اور ذہنی طورپر خوشی محسوس کرپائیں گے۔‘‘
انہوں نے زندگی میں تعاون کرنے والے والدین اور دوستوں کے ایک اچھے گروپ کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ جب آپ کے ساتھ اچھے دوست اور مدد کرنے والے والدین ہوں گے تو زندگی کے چیلنجز پر آپ کے لئے قابو پانا آسان ہوجائے گا اور آپ اپنا مقصد حاصل کرسکتے ہیں۔طلباء کی حیثیت سے یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ایک دوسرے کی مدد کریں۔ اگر آپ کے ارد گرد کوئی کہیں کسی جگہ کمزور ہے تو ان کا مذاق نہ اڑائیں، بلکہ ان کی مدد کریں۔
گولڈن گرل نے شوٹنگ کے بارے میں اپنے ابتدائی دنوں کے بارے میں ذکر کیا اور کہاں کس طرح ان کے دبلے پن پر لوگوں نے ان کا مذاق بنایا ۔کھیلوں کے ابتدائی دنوں میں بہت دُبلی تھی ، لوگ مذاق میں یہ کہا کرتے تھے کہ کس طرح آپ پانچ کلو رائفل اور شوٹنگ میں جیت حاصل کرسکتی ہو، لیکن میں نے کبھی بھی اُمید کا دامن نہیں چھوڑا اور میں نے اچھی خوراک، زبردست مشق اور زبردست اعتماد کے ساتھ مصمم ارادہ کیا اور پھر پیرالمپکس میں اعلیٰ مقام حاصل کیا۔
اوانی نے وہ رائفل بھی پیش کی، جس نے اسے پیرالمپکس میں سونے کا تمغہ دلایا۔ وہ گن دکھاتے ہوئے، انہوں نے پروگرام کے دوران اپنی تکنیکی باریکیوں اور اپنے کام کے بارے میں ذکر کیا۔
اس منفرد پہل کا اہتمام مشترکہ طورپر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے علاوہ تعلیم کی وزارت کی طرف سے کیا جارہا ہے اور یہ حکومت کی ’آزادی کا امرت مہوتسو ‘کا ایک حصہ ہے۔
*************
ش ح-ح ا– ن ع
U. No.3393
(Release ID: 1810810)
Visitor Counter : 200