وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

میرا نشانہ بھارت کو مواد کے حوالے سے دنیا کا برصغیر بنانا ہے: جناب انوراگ ٹھاکر


بھارتی مواد عالمی سطح پر دھوم مچانے والا ہے:  جناب رنویر سنگھ

ایکسپو میں سب سے زیادہ رونق اور گہما گہمی والا پویلین بھارتی پویلین ہے:  جناب رنویر سنگھ

بھارتیوں نے عالمی وبا کے دنوں میں مغربی راجدھانیوں کے بجائے دبئی جانے کو ترجیح دی:  جناب انوراگ ٹھاکر

بھارت میں سیاحت کے زبردست امکانات ہیں، آئی ٹی ٹیلنٹ عالمی صنعتوں کو فائدہ پہنچاتا ہے:  دبئی کارپوریشن برائے سیاحت و تجارت کے سی ای او جناب عصام کاظم

Posted On: 28 MAR 2022 7:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28 مارچ 2022:

دبئی کے دورے کے تیسرے روز مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ ٹھاکر نے آج دبئی ایکسپو 2020 میں انڈیا پویلین میں 'دی گلوبل ریچ آف انڈین میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری' کی تقریب کے موقع پر جناب رنویر سنگھ سے بات چیت کی۔

 

 

PHOTO-2022-03-28-19-17-10.jpg  PHOTO-2022-03-28-19-17-10(2).jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ دبئی میں بھارتی عوام بھارت کے حقیقی برانڈ سفیر ہیں۔ انڈیا پویلین میں 1.7ملین لوگ آئے ہیں اور یہ زبردست گہما گہمی کا حامل رہا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ملک بھارت کی آزادی کا 75 سال منا رہا ہے اور یہ تقریبات نہ صرف بھارت بلکہ بیرون ملک بھی ہو رہی ہیں۔

بھارت کے سافٹ پاور پروجیکشن میں فلموں کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت داستان گوئی کی سرزمین ہے اور فلم انڈسٹری نے بیرون ممالک کے لوگوں پر بہت اثر ڈالا ہے جو بھارت کو اس کی فلموں سے پہچانتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ان کا نشانہ بھارت کو مواد کے حوالے سے دنیا کا برصغیر بنانا ہے۔ اس سے بھارت میں لاکھوں ملازمتیں پیدا ہوسکتی ہیں اور پوری دنیا کے لیے مواد تخلیق کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ وزیر موصوف نے جناب رنویر سنگھ نے ان کی اداکاری کے حوالے سے ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس قرار دیا جس کا مظاہرہ انھوں نے انی مختلف فلموں میں کیا ہے۔

جناب رنویر سنگھ نے کہا کہ اس وقت بھارتی مواد عالمی سطح پر اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی انٹرٹینمنٹ عالمی سطح پر دھوم مچانے والی ہے۔ ہماری کہانیاں لوگوں کو پسند آتی ہیں اور ثقافتی حدود سے اوپر ہیں نیز بیرون ملک مقیم بھارتی، فلموں کے ذریعے بھارت سے جڑتے ہیں۔

اس زبردست گفتگو سے قبل وزیر موصوف نے جناب رنویر سنگھ کے ساتھ دبئی ایکسپو 2020 کی انڈیا پویلین کو دیکھا۔

اس سے قبل وزیر موصوف نے دبئی کارپوریشن فار ٹورازم اینڈ کامرس مارکیٹنگ کے سی ای او جناب عصام کاظم کے ساتھ سیاحت کے شعبے کے حوالے سے دبئی کی جانب سے اپنائی گئی مختلف حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ اسے دنیا کے لیے سیاحت کی ترجیحی منزل بنایا جاسکے۔ اجلاس کے دوران وزیر موصوف نے ایکسپو کے انعقاد پر دبئی کی ستائش کی جو عالمی وبا کے باوجود بہت کام یاب رہی ہے۔ دنیا کے سیاحتی نقشے پر دبئی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھارتیوں نے ان وبا کے برسوں کے دوران لندن جیسے مغربی راجدھانیوں کے بجائے دبئی جانے کو ترجیح دی ہے۔

جناب عصام کاظم نے کہا کہ توجہ مرکوز نشانے کے ساتھ فیصلہ کن قیادت کی وجہ سے دبئی کی کام یابی ممکن ہوئی ہے۔ انھوں نے کوویڈ کے دوران دبئی اتھارٹی کی حکمت عملی کے بارے میں بات کی جب مارچ 2020 میں شہر کا لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا۔ حکام نے بالکل نئی حکمت عملی اپنائی اور پابندیوں اور پروٹوکول کو یقینی بنایا۔ مسافروں کے لیے حفاظتی ٹیکے اور پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیے گئے تھے اور یہ کہ دبئی سیاحوں کے لیے کھلنے والا پہلا شہر تھا۔

جناب  کاظم نے بتایا کہ دبئی کا 2025 تک 25 ملین سیاحوں کا نشانہ ہے اور یہ دنیا کا سب سے زیادہ وزٹ کیا جانے والا شہر بننے کا ہدف بنا رہا ہے۔ شہر میں دبئی کی مارکیٹنگ جیسے پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ لوگ آنے میں آرام محسوس کریں، کاروبار قائم کرنا آسان ہو، دبئی کو رہنے کے لیے بہترین شہر کے طور پر فروغ دیں، ایف ڈی آئی کو فروغ دیں، ٹیک کمپنیوں کو مدعو کریں، اماراتی ایئر لائنز کے ذریعے رابطے کو بہتر بنائیں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کریں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ دبئی کرپٹو کرنسی کی اسپیس کی جستجو بھی کر رہا ہے، حالاں کہ یہ فی الحال جوکھم بھری اور غیر منظم ہے۔

جناب کاظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بھارت میں سیاحت میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔ بھارت اہم شہروں/ریاستوں کے منفرد پہلوؤں کو استعمال کر سکتا ہے اور ان کی طاقتوں پر توجہ مرکوز کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کے آئی ٹی ٹیلنٹ سے عالمی صنعت کو فائدہ ہوتا ہے جسے طاقت کے طور پر فروغ دیا جاسکتا ہے۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے جناب کاظم کو بھارت کو سیاحت اور میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں اشتراک کے مواقع پر مزید تبادلہ خیال کرنے کی گرم جوشی سے دعوت دی۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3382

 



(Release ID: 1810753) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Hindi , Kannada