وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ کے قافلے کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے پہل - "فلیٹ کارڈ – فیول آن موو"

Posted On: 28 MAR 2022 6:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28 مارچ 2022:

انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے تعاون سے بھارتی فضائیہ نے اپنی مختلف گاڑیوں کے بیڑے کے لیے 'فلیٹ کارڈ - فیول آن موو' متعارف کروا کر ایندھن کی فراہمی کے انتظام کے حوالے سے ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے ذریعے اٹھایا گیا یہ اختراعی قدم ایندھن کے لاجسٹک انتظام میں ایک بڑی تبدیلی لائے گا۔

یہ 'فلیٹ کارڈ' 28 مارچ 2022 کو ایئر چیف مارشل وی آر چودھری کے ذریعے ویسٹرن ایئر کمانڈ ہیڈ کوارٹر، سبروتو پارک میں ایئر آفیسر، کمانڈنگ ان چیف، ویسٹرن ایئر کمانڈ، ایئر مارشل وی آر چودھری اور آئی او سی ایل کے چیئرمین جناب ایس ایم ویدیا کی موجودگی میں شروع کیا گیا تھا۔

ویسٹرن ایئر کمانڈ ہیڈ کوارٹر کو "فیول آن موو" کے اس نئے تصور کے نفاذ کے لیے اہم ایجنسی کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔ فلیٹ کارڈز کی دستیابی سے قافلے آئی او سی ایل کے کسی بھی ایندھن اسٹیشن پر ایندھن بھر سکیں گے جس سے ان کی نقل و حرکت کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور ملک بھر میں آپریشنل مقامات پر ان کی تیاری میں لگنے والا وقت کم ہوگا۔

سی اے ایس نے اس اقدام کے لیے ٹیم ڈبلیو اے سی اور آئی او سی ایل کی ستائش کی جس سے آئی اے ایف کی آپریشنل تیاریوں اور صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo18Y0N.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo281H2.JPG

 

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3381

 



(Release ID: 1810751) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi