پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
تھوک ڈیزل کی قیمتوں کو 18.01.2013 سے غیر منظم کر دیا گیا ہے
Posted On:
28 MAR 2022 4:28PM by PIB Delhi
پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سی) بڑے صارفین جیسے ریلوے، ریاستی ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگس (STUs)، دفاع، کارپوریٹس وغیرہ کو تھوک قیمت پر ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) فراہم کرتی ہیں۔ تھوک ڈیزل کی قیمتوں کو 18.01.2013 سے ڈی ریگولیٹ کر دیا گیا ہے۔ اس تاریخ سے، OMCs بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمتوں، شرح مبادلہ اور مارکیٹ کے حالات وغیرہ کی بنیاد پر تھوک ڈیزل کی قیمتوں کا فیصلہ کر رہی ہیں۔ مزید یہ کہ مارکیٹ کے منظر نامے، طلب/ رسد کی صورت حال وغیرہ کے لحاظ سے مختلف ڈسکاؤنٹ/ ترغیبی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔
جنوری اور فروری 2022 کے لیے خوردہ اور تھوک ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:
(روپے/کلو لیٹر)
قیمت لاگو ہونے کی تاریخ
|
تھوک ایچ ایس ڈی قیمت
|
خوردہ ایچ ایس ڈی قیمت
|
16 جنوری 2022
|
48,942.38
|
49,333.68
|
1 فروری 2022
|
53,488.62
|
49,341.91
|
16 فروری 2022
|
56,889.37
|
49,341.91
|
درج بالا قیمتیں آل انڈیا ای ایس پی پی (ایکس سٹوریج پوائنٹ پرائس) ہیں جو بار برداری، رعایت، ڈیوٹی اور ٹیکس کو چھوڑ کر ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ج
U: 3371
(Release ID: 1810748)
Visitor Counter : 118