وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی خاطر آٹھ تیز رفتار گشتی جہازوں کے لیے جی ایس ایل کے ساتھ 473 کروڑ روپے کے معاہدہ پر دستخط کیے

Posted On: 28 MAR 2022 2:54PM by PIB Delhi

 

وزارت دفاع نے  ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے لیے گوا شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ایس ایل) کے ساتھ 473 کروڑ روپے  کی کل لاگت پر آٹھ تیز رفتار گشتی جہازوں کی تعمیر کے لیے ایک معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدہ پر 28 مارچ، 2022 کو نئی دہلی میں جوائنٹ سکریٹری (سمندری اور سسٹم) جناب دنیش کمار اور جے ایس ایل کے صدر اور منیجنگ ڈائرکٹر کوموڈور بی بی ناگپال (ریٹائرڈ) نے دستخط کیے۔

جی ایس ایل، خریدیں  (ہندوستانی-آئی ڈی ڈی ایم) زمرہ کے تحت ان  سطح پلیٹ فارموں کا ملک کے اندر ہی ڈیزائن تیار کرے گا اور انہیں بنائے گا۔ یہ آٹھ تیز رفتار جہاز اُتھلے پانی میں بھی کام کرنے اور وسیع ساحلی لائن کے ساتھ حفاظتی نظام کو مضبوط کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ہندوستانی ساحلوں پر تعینات ہوں گے۔ ’آتم نربھر بھارت‘ کے مقاصد کو پورا کرتے ہوئے یہ ملک میں جہاز بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ ساتھ ہی اس شعبے میں روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔

وہیں، یہ معاہدہ بھارت کو ایک ڈیفنس مینوفیکچرنگ سینٹر، جو نہ صرف گھریلو بلکہ ایکسپورٹ بازار کی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے، بنانے کے حکومت کے عزم کو مزید مضبوط کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)2QJK.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3346

 


(Release ID: 1810747) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil