سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
’’سڑک تحفظ‘‘پر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت سے منسلک اراکین پارلیمنٹ کی مشاورتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ کا انعقاد
Posted On:
28 MAR 2022 2:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی:28؍مارچ2022: سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت نے سڑک تحفظ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 24 مارچ 2022 کو سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت سے منسلک اراکین پارلیمنٹ کی مشاورتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ ’’روڈ سیفٹی‘‘ پرکی۔ میٹنگ کی صدارت سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کی۔ اس میٹنگ میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے کمیٹی ممبران، سکریٹری (سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت), سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل، ٹی آر ڈبلیو اور پی آئی بی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
کمیٹی ممبران نے سڑکوں پر حادثات اور اموات کی بڑی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ انجینئرنگ، آگاہی اور نفاذ کے اقدامات کے ذریعے ملک بھر میں سڑکوں پر حادثات اور اموات کی تعداد کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ میٹنگ کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سڑکوں کے گڈھے، حادثے والی سڑکوں کی مرمت، سڑکوں کو چوڑا کرنے کی ضرورت، قومی شاہراہوں پر ایمبولینس کی سہولیات اور ٹراما کیئر سہولتوں کی فراہمی، ڈرائیوروں کو الرٹ کرنے کے لیے جی پی ایس سسٹم، سڑک حادثات کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی، سڑکوں کی مرمت اور رکھ رکھاؤ، موجودہ اور خواہشمند ڈرائیوروں کے لیے ڈرائیونگ کی تربیت دینے کی ضرورت وغیرہ جیسے امور شامل ہیں۔
جناب گڈکری نے این ایچ (قومی شاہراہوں) پر صفر حادثے والی راہداری بنانے کے لیے سیو لائف فاؤنڈیشن کی کوششوں کی تعریف کی۔ سی ای او، سیو لائف فاؤنڈیشن نے حادثے کے مقامات کو اقتصادی اور مؤثر طریقے سے درست کرنے کے لیے حکمت عملی پیش کی اور اپنی تنظیم کی طرف سے کیے گئے کیس اسٹڈی کی نمائش کی۔ جناب گڈکری نے تمام کمیٹی ممبران سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ اپنے اضلاع میں ممبر پارلیمنٹ آف روڈ سیفٹی کمیٹی(ایم پی آر ایس سی) کی ضلع کلکٹر، محکمہ پولیس، پی ڈبلیو ڈی اور دیگر ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگ کریں۔ انہوں نے علاقائی افسران اور قومی شاہراہوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ میٹنگوں میں باقاعدگی سے شرکت کریں اور جاری منصوبوں میں سڑک تحفظ کے لئے مناسب اقدامات فراہم کریں۔
وزیر موصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈرائیوروں کی موثر تربیت ملک کی ضرورت ہے اور کمیٹی کے ارکان کو وزارت کی طرف سے اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ ہندوستان میں انسٹی ٹیوٹ آف ڈرائیونگ ٹریننگ اینڈ ریسرچ (آئی ڈی ٹی آر) ، ریجنل ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹر (آر ڈی ٹی سی) ، ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹرز (ڈی ٹی سی) اور ماڈل انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سینٹرز کے قیام کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن بھی پیش کیا گیا۔ جناب گڈکری نے میٹنگ میں موجود تمام اراکین سے درخواست کی کہ وہ اپنے حلقے میں ڈرائیونگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کے لیے وزارت کو تجاویز بھیجیں۔
وزارت نے زوجیلا سرنگ کی پیشرفت پر ایک ویڈیو بھی دکھائی اور ان اونچی جگہوں پر کام کرنے کے مشکل حالات کے بارے میں بتایا۔ تمام حاضرین نے وزارت کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ ممبران کو وزارت کی طرف سے کئے گئے مختلف روڈ سیفٹی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
جناب گڈکری نے وزارت کے افسران کے قابل ستائش کام کی تعریف کی جس میں این ایچ اے آئی ،این ایچ آئی ڈی سی ایل ،ٹی آر ڈبلیو وغیرہ کے ذریعہ سڑک کی حفاظت کے سلسلے میں کئے گئے کام شامل ہیں اور افسران پر اس شعبے میں مزید بہتر تعاون کرنے کے لئے زور دیا۔ انہوں نے تمام عہدیداروں کو ملک میں محفوظ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور سڑک پر مزید جانیں بچانے کے لئے اپنی پوری کوشش کرنے کی ترغیب دی۔
دونوں وزراء نے روڈ سیفٹی کے عظیم مقصد کے لیے اپنا قیمتی وقت صرف کرنے پر اراکین کا شکریہ ادا کیا اور وزارت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ہر چھ ماہ پر مشاورتی کمیٹی کا اجلاس منعقد کریں۔
************
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 3357)
(Release ID: 1810746)
Visitor Counter : 152