بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خود روزگار کے مواقع

Posted On: 28 MAR 2022 1:05PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں  کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجوں کی صنعتوں(ایم ایس ایم ای) کی وزارت نےکھادی اور گاؤں صنعتوں کی ترقی کے لئے ولیج اینڈ انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی )کے ذریعہ  بہت سے مختلف اقدامات کئے ہیں اور ملک میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کئے ہیں ۔اس طرح کے اقدامات کی تفصیلات ضمیمے میں ہیں۔

سال 2020-21کے دوران  مختلف پروگراموں کے تحت کے وی آئی سی کے فیلڈ دفاتر کی جانب سے اہتمام کئے گئے ٹریننگ پروگراموں اور کے وی آئی سی کے محکمہ جاتی اور غیر محکمہ جاتی مختلف تربیتی مراکز کے ذریعہ روزگار /خود روزگار کے مواقع کی تشکیل کے لئے مختلف سرگرمیوں کے تحت ریاست کے اعتبار سے جن افراد کو تربیت دی گئی وہ حسب ذیل ہیں:

 

 

نمبر شمار

پروگرام کا نام

مختلف گرام ادھیوگ ورٹیکلس کے تحت تربیت دئے گئے امیدواروں اور تقسیم کئے گئے آلات اور ٹولس کی تعداد

1.

کمہار سشکتی کرن پروگرام

6475

2.

شہد مشن/مکھی پالن

1505

3.

اگر بتی پلس فوٹ ویئر

28

4.

ہاتھ سے بنائے گئے کاغذ اور فائبر صنعت

840

5.

دیہی انجینئرنگ صنعت اور بایو ٹیکنالوجی

لگائے گئے پلانٹ

یوزرس کورس

 

1471

100

 

کل

10419

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مذکورہ باتوں کے علاوہ کے وی آئی سی نے مکھی پالن ،پھلوں اور سبزیوں کو ڈبہ بند کرنے،بیکری کورس ، ٹیلرنگ اور دردوزی ،صابن اور ڈٹرجن بنانے ،بیوٹیفشن کورس وغیرہ جیسے شعبوں میں مختلف ہنر مندی کے تربیتی پروگراموں کے ذریعہ 2020-21 کے دوران 47612 امیدواروں کو ہنر مندی کی تربیت دی۔

دسمبر2021 تک کے وی آئی سی نے مختلف کھادی اور گاؤں صنعتوں کی سرگرمیوں کے نفاذ کے ذریعہ ملک میں مجموعی طور پر 162.92 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کئے۔

ملک میں مزید روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور کھادی اور ولیج انڈسٹریز کے لئے کے وی آئی سی کے ذریعہ کئے گئے اقدامات حسب ذیل ہیں:

  1. کے وی آئی سی نے نمائشوں کے ذریعہ کھادی اور ولیج انڈسٹریز مصنوعات کو مقبول عام بنایا تاکہ گھریلو اور بین الاقوامی بازار میں انہیں رسائی فراہم کی جاسکے۔ جو تشہیر کے لئے کم لاگت والا وسیلہ ثابت ہوا ساتھ ہی ساتھ کے وی آئی مصنوعات کے لئے مارکٹنگ کے مواقع کھلے اور بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک وسیلے کے طور پر بھی موقع ملا۔
  2. کے وی آئی سی نے اپنے کمار اپا نیشنل ہینڈ میڈ انسٹی ٹیوٹ راجستھان کے ذریعہ کھادی پراکرتک پینڈ کی تیاری کے لئے ٹیکنالوجی تیار کی ہے اور وہ کھادی پراکرتک پینڈ کی مینوفیکچرنگ کی اپنی صنعتی سیٹ کرنے کے لئے خواہش مند صنعت کاروں کو تکنیکی تقویت فراہم کررہا ہے۔
  3. کے وی آئی سی نے آن لائن سیلس پلیٹ فارم e-khadiindia.com   اور  khadiindia.gov.in    کے ذریعہ اپنی کے وی آئی مصنوعات فروخت کرنا شروع کردی ہے۔3300 سے زیادہ مصنوعات پورٹل پر اپ لوڈ کی گئیں ہیں۔ پورٹل کے لئے موبائل ایپ بھی کام کررہا ہے۔
  4. کھادی سیکٹر کے فروخت کے لئے کے وی آئی سی این آئی ایف ٹی دہلی(ہب سینٹر )میں نئی دہلی کے این آئی ایف ٹی کے تکنیکی تعاون کے ساتھ مہارت کا سینٹر (سی ای او کے)قائم کررہی ہے اور گاندھی نگر ،کولکاتہ، شیلانگ ،بنگلور میں اس کے چار اسپوکس ہیں تاکہ بھارت اور عالمی بازار میں اعلیٰ معیار کی مختلف کھادی مصنوعات کی مؤثر ڈھنگ سے ڈیزائنگ اور مارکٹ پیداوار کے کھادی انسٹی ٹیوشنز کی مدد کی جاسکے۔
  5. آئی آئی ٹی دہلی نے ہلکے وزن کے چرکھا کی ڈیولپمینٹ کے فروغ کے لئے پروجیکٹ شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں 30سے40 فیصد تک سود کی اوسطاً پیداوار میں اضافہ ہو اوراس کو چلانے کے دوران بجلی پر بوجھ کم پڑے۔
  6. اعلیٰ معیار کے کھادی مصنوعات کی پیداوار کے لئے کے وی آئی سیکٹر کے لئے معیاری خام میٹرئل  کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئےکے وی آئی سی کے سبھی سینٹرل،سلور پلانٹ (سی ایس پی) کو جدید مشینریوں کے ساتھ ماڈرنائز کیا جارہا ہے۔
  7. کے وی آئی سی نے ہم عصر ڈیزائننگ کے ساتھ کھادی کے فروغ کے لئے ایک ڈیزائنر مقالبے کا اہتمام کیا ہے جس میں ممتاز ڈیزائنرز نے شرکت کی ہے اور چار اعلیٰ ڈیزائنرز کا انتخاب کیا گیا ہے اور یہ ڈیزائن کھادی سیکٹر کی جگہ لیں گے۔
  8. کمہار سشکتی کرن پروگرام کے تحت کے وی آئی سی  مٹی کے برتن بنانے کے کام میں مصروف کمہار کنبوں کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لئے ،مٹی کے برتن بنانے والے دستکاروں کو آلات او ر دیگر ٹولس کے ساتھ ساتھ پولٹری وہیلس تقسیم کرتا ہے۔
  9. کے وی آئی سی ٹھوس روزگار اور انکم پیدا کرنے اورجدید مکھی پالن کو مقبول بنانے اور انہیں متعارف کراکر انتہائی اندرونی دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو اوپر اٹھانے کی غرض سے مکھی پالن کی صنعت اور شہد مشن کی ترقی میں مصروف عمل ہے۔
  10. کے وی آئی سی نے 2020-21میں جی وی وائی کے تحت اگر بتی صنعت کاپائلیٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ ملک بھر میں اس پروگرام کے تحت   پیر سے چلانے والی اور خود کار اگر بتی بنانے والی مشینوں کی فراہمی  اور سیلف ہیلپ گروپوں /دستکاروں کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔
  11. چمڑے کے  دستکاروں کی روزی روٹی کو بڑھانے کے لئے کے وی آئی سی نےسال  2019-20 کے دوران لیدر آرٹیشنز امپاورمنٹ پروگرام یعنی چمڑے کے دستکاروں کو بااختیار بنانے کا پروگرام شروع کیا تھا جس کے تحت چمڑے کے دستکاروں کو تربیت دی گئی اور انہیں ٹولز اور آلات فراہم کئے گئے ۔
  12. بھارت سرکار نے برآمدات میں 11کھادی اور ولیج صنعتوں (کے وی آئی سی)  کی زمرہ بندی کے لئے کے وی آئی سی کو ہارمونائز سسٹم (ایچ ایس) کوکوڈ بریکٹ جاری کیا ہے۔

*************

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.3336


(Release ID: 1810434) Visitor Counter : 185
Read this release in: English , Bengali