وزارات ثقافت
آندھراپردیش کے راجہ مہیندر ورم میں آج راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کا افتتاح کیا گیا
راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو جیسے تہوار ہماری ثقافت اور روایات کو مزید مستحکم کریں گے: شری شری بسوابھوشن ہری چندن
آر ایس ایم -2022 کا مقصد بھارت کی مالامال ثقافتی وراثت کو محفوظ کرنا، اس کو فروغ دینا اور مقبول بنانا ہے: جناب جی ۔کرشن ریڈی
Posted On:
26 MAR 2022 9:19PM by PIB Delhi
آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت آج ایک میگا فیسٹیول راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کا آرٹس کالج گراونڈ ، راجہ مہیندر ورم ، آندھراپردیش میں آندھراپردیش کے گورنر جناب بسوابھوشن ہری چندن نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کے مرکزی وزیر جناب ایم ۔ سری نواس راو اور آندھر ا پردیش کے وزیر سیاحت اور ثقافت جناب وینو گوپال کرشن بھی موجود تھے۔
اپنے افتتاحی خطاب میں آندھرا پردیش کے گورنر جناب بسوابھوشن ہری چندن نے کہا کہ راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو جیسے تہوار ہماری ثقافت اور روایات کو مزید مستحکم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت ثقافت ملک بھر میں مختلف تہواروں کا اہتمام کر رہی ہے، جس سے ملک کے عوام میں قوم پرستی کے جذبے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس ایک قوم پرست لیڈر تھے، جنہوں نے دیگر بہادر مجاہد ین آزادی کے ساتھ ملک کے عوام میں قوم پرستی کے جذبے کو فروغ دیا۔
اس موقع پر ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کےمرکزی وزیر جناب جی کرشن ریڈی نے کہا کہ راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو وزارت ثقافت کا ایک اہم تہوار ہے جس کا مقصد بھارت کی مالامال ثقافتی وراثت کو محفوظ کرنا، اس کو فروغ دینا اور مقبول بنانا ہے۔
آرایس ایم -2022 کے 12ویں ایڈیشن کے افتتاحی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےمرکزی وزیر نے کہا کہ آر ایس ایم -2022 بھارت کی متنوع ثقافتی وراثت کا ایک جشن ہے، جو تلگو ریاستوں آندھراپردیش اور تلنگانہ میں 26 مارچ سے 3 اپریل تک منایا جائےگا۔
انہوں نے ملک کی مالامال ثقافت اور تنوع کو تلگو ریاستوں تک پہنچانے کے لئے ایک منفرد تہوار فراہم کرانے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، کیوں کہ راشٹریہ سنسکرت مہوتسو عوام کو اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو ایک قوم کے طورپر بھارت کی مقامی ثقافت، اس کی کثیر جہاتی نوعیت ، شان اور تاریخی اہمیت وابستی کر تا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو ایک ریاست کی لو ک، قبائلی آرٹ، رقص، موسیقی، پکوان اور ثقافت کو دوسری ریاستوں میں مظاہرہ کرنے میں بہت اہم رہا ہے، جس سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے دلی مقصد ''ایک بھارت شریشٹھ بھارت '' کو تقویت ملتی ہے ، اس سے جنوبی ریاستوں کی مالامال ثقافت کا مظاہرہ ہوتا ہے اور مقامی آبادی کو بھارت کے دیگر حصوں کی متنوع ثقافت سے متعارف ہونے کا موقع ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے بھارت بھر میں آرٹ اور ثقافت کی گوناگونیت کا تحفظ کرنے اور اس کو فروغ دینے کے لئے سات زونل ثقافتی مراکز قائم کئے ہیں۔ اس سال ثقافتی فیسٹ کا راجہ مندری، وارنگل اور حیدر آباد شہروں میں اہتمام کیا جا رہا ہے، جس سے ثقافتوں کے میل کا مظاہرہ ہوگا اور یہ بھارت کی مالا مال ثقافت کی شان کو محسوس کرنے کے معاملے میں بھارتی شہریوں کے لئے ایک محرک کے طور پر بھی کام کرے گا۔
گورنمنٹ آرٹ کالج گراونڈ ، راجہ مندری میں 26 اور 27 مارچ2022 کو دو روزہ راشٹریہ سنسکرت مہوتسو کا اہتمام کیا جائے گا۔ پہلے راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کا انعقاد 2015 میں کیا گیا تھا اور اس پر میڈیا اور عوام کا اچھا ردعمل رہا ، جس سے اس کے آئندہ انعقاد کی حوصلہ افزائی ہوئی۔
مہوتسو میں لو ک فنکاروں کے گروپوں کے علاوہ ممتاز پدم اور سنگیت ناٹک اکیڈمی انعام یافتہ تمام شعبوں کے کلاسیکی فنکار بھی ہر سال اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ جن ریاستوں میں راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کا اہتمام کیا جاتا ہے وہاں کی علاقائی جھلک پیش کرنے والے فنکاروں کے انتخاب کرنے کے لئے خصوصی احتیاط سے کام لیا جاتا ہے۔
راشٹریہ سنسکرت مہوتسو کے تحت 29 اور 30 مارچ ،2022کو وارنگل میں اور اس کے بعد حیدرآباد میں یکم اپریل سے 03 اپریل 2022 تک 3 روزہ مہوتسو کا انعقاد کیا جائے گا۔
*******
ح س ۔ا گ۔ را
U. No. 3322
(Release ID: 1810425)
Visitor Counter : 199