شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اڑان -  آر سی ایس کے تحت ، وارانسی سے گورکھپور کے درمیان پہلی براہ راست پرواز روانہ


اڑان کے تحت  2025  تک 100  نئے  ہوائی اڈے  اور  1000 نئے روٹس: جناب سندھیا

بین الاقوامی  پروازیں آج سے شروع: جناب سندھیا

Posted On: 27 MAR 2022 6:24PM by PIB Delhi

گورکھپور اور وارانسی کے  درمیان  پہلی  پرواز  کو  آج  جھنڈی  دکھا کر روانہ کیا گیا۔ یہ روٹ آر سی ایس -  اڑان  4.1  کے تحت  اسپائس جیٹ  کو  تفویض کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں  شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر  جناب  جیوتری آدتیہ سندھیا ،  اتر پردیش کے وزیراعلی  جناب یوگی آدتیہ ناتھ، پیپرائچ (ضلع گورکھپور) کے رکن اسمبلی  جناب مہندر پال سنگھ، گورکھپور  دیہات   کے رکن اسمبلی  جناب بپن سنگھ ،  شہری ہوا بازی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری  محترمہ اوشا   پڑھی ، اسپائٹ جیٹ کے چیئر مین اور مینجنگ  ڈائریکٹر  جناب اجے سنگھ  اور  دیگر بہت سے  عمائدین  موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018Z8R.jpg

یہ فضائی کمپنی  ہر روز  پرواز   آپریٹ کرے گی اور  اپنے  78  سیٹوں والے کیو  400 ٹربو  پروپ طیارے  اس روٹ پر  چلائے گی ، جو کہ  اس روٹ  کی  کم فاصلے کی  پروازوں کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔ اسپائس جیٹ ، ہندوستان کی  سب سے بڑی  علاقائی  فضائی کمپنی ہے۔ یہ  فضائی کمپنی  اڑان کے تحت روزانہ  63  پروازیں  آپریٹ کرتی ہے، جو ملک کی  مختلف  منازل کو کنکٹ کرتی ہیں۔

اس وقت  اسپائس  جیٹ، اتر پردیش میں   گورکھپور  ، وارانسی، کانپور اور کشی نگر  ہوائی اڈوں پر  اپنی خدمات  فراہم کر رہی ہے۔ یہ نیا  فلائٹ روٹ ،  9 نئی  اڑان  فلائٹوں کا ایک حصہ ہے، جسے آج  اسپائس  جیٹ  شروع کر رہی ہے، جب کہ  ان میں سے  6  روٹ خاص طور پر اتر پردیش ،  جب کہ  تین  روٹ  ملک کی دیگر ریاستوں کے لئے مخصوص کئے گئے ہیں۔

اسپائس  جیٹ  موسم گرما  کا شیڈول اڑان فلائٹ  ، جس کا  آغاز 27 مارچ 2022  کو ہوا۔

اترپردیش میں

کانپور – گورکھپور

وارانسی -  گورکھپور

وارانسی -  گوہاٹی

کشی نگر -  کولکاتا

  1. وارانسی  - پٹنہ

وارانسی -  جے پور

بھارت میں

پڈو چیری - بینگلور

حیدر آباد – پڈو چیری

حیدر آباد – جبل پور

اس موقع پر خطاب  کرتے  ہوئے جیوتری آدتیہ سندھیا نے کہا ‘‘آج ایک تاریخی دن ہے، کیونکہ ہم  دو قدیم شہروں کو منسلک کر رہے ہیں، جو  ہمارے ملک کی  تاریخ پر  عمیق  ثقافتی اور مذہبی اثر رکھتے ہیں۔ وارانسی کو  11 شہروں سے جوڑا گیا تھا، البتہ  اس  موسم گرما کے شیڈیول کے  آغاز  سے  اسے  اب مزید  4  شہروں سے منسلک  کیا جائے گا، جن میں گورکھپور، جے پور، گوہاٹی اور جموں شامل ہیں۔

اسی طرح سے  گورکھپور، جو کہ  6  شہروں سے منسلک تھا، کو  اب  مزید  تین شہروں کے ساتھ جوڑا جائے گا، جو  وارانسی ، بینگلور اور کانپور  ہیں اور اس طرح سے  ان کی تعداد مجموعی طور پ 9  شہروں کی ہو جائے گی۔ گورکھپور میں ہم لوگ  گورکھپور  ہوائی اڈے کے  سول انکلیو علاقے کی  صلاحیت  کو، موجودہ  100  مسافروں کی سہولت سے  بڑھا کر  دسمبر 2022  تک  300  مسافروں کی گنجائش  والا بنانے کے لئے  پر امید ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B3WV.jpg

وزیر موصوف  نے مزید  اجاگر کیا کہ  ‘‘اترپردیش میں پریاگ راج، کانپور، بریلی اور کشی نگر میں 4 ہوائی اڈے  تھے جبکہ اب  یہ  9  ہو گئے ہیں۔ مستقبل قریب میں سہارنپور، مرادآباد، علی گڑھ، اعظم گڑھ، شرابتی، چترکوٹ اور سون بھدرا میں  7  نئے ہوائی اڈے  اور  2  بین  الاقوامی نئے ہوائی اڈے نوئیڈا  اور اجودھیا میں  بنائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی  اترپردیش  میں  18  گھریلو اور  5  بین الاقوامی ہوائی اڈے ہو جائیں گے۔

جناب سندھیا نے مزید  کہا کہ  ‘‘شہری ہوا بازی ، ملک میں  ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ حال ہی میں  شہری ہوا بازی کی وزارت،  آپریشن گنگا  کا  ایک  حصہ بنی تھی، جس میں 23  ہزار سے زیادہ  ہندوستانی  طلباء  کو،  جنگ کی صورت حال میں، یوکرین کے  5  پڑوسی ممالک  سے  90  فلائٹ  آپریٹ کرتے ہوئے ملک  واپس لایا گیا۔ میں بھارتی فضائیہ اور  ان تمام  نجی  ایئر لائنز  کا شکریہ  ادا کرنا چاہوں گا، جس اس آپریشن کا حصہ رہے اور  انہوں نے  اپنا مکمل تعاون فراہم کیا۔ آج کا دن  صرف اتر پردیش  کے عوام کے لئے ہی  اہم نہیں ہے بلکہ  آج کا دن پورے ملک کے لئے بھی  اہم ہے کیونکہ  ہم  آج سے  ہندوستان کو  ایک بار پھر  دنیا کے ساتھ  جوڑنے کے لئے  بین الاقوامی پروازیں  پھر سے شروع کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GCU4.jpg

گزشتہ 5  برسوں میں ، اڑان اسکیم کے تحت  409  روٹس  اور  66 ہوائی اڈوں کو  آپریشنلائز  کیا گیا  اور  اس سے  90  لاکھ سے  زیادہ افراد نے استفادہ  کیا  ہے۔ اس اسکیم کے تحت   ایک  لاکھ 75  ہزار سے زیادہ  پروازیں  اڑ چکی ہیں۔

شہری ہوا بازی کی وزارت  کا   34  نئے  ہوائی اڈوں  کی تعمیر  کا  منصوبہ ہے اور وہ اس کے تئیں عہد بند ہے، جس کے ساتھ ہی   2025  تک، اڑان آر سی ایس اسکیم کے تحت ، ہندوستان میں  نئے ہوائی اڈوں کی مجموعی تعداد 100  ہو جائے گی، جب کہ  ایک ہزار  نئے روٹس ہوں گے۔

اترپردیش میں  گورکھپور اور وارانسی  مقبول منازل ہیں اور پورے سال   بڑی تعداد  میں  سیاحوں کو  راغب کرتیں ہیں۔ وارانسی  شمالی ہندوستان کا ایک ثقافتی مرکز اور  کرہ  ارض پر  دنیا کے   قدیم  ترین مسلسل  آباد شہروں میں سے ایک ہے اور یہ  دریائے  گنگا کے کنارے  اشنان کرنے کے  اپنے گھاٹوں کے لئے معروف  ہے۔ وارانسی میں  انتہائی قابل ذکر مندروں میں کاشی وشواناتھ،  سنکٹ موچن مندر اور درگا مندر  شامل ہیں۔ یہ شہر  طویل مدت سے  تعلیمی  اور موسیقی کا مرکز  رہا ہے۔ بہت سے  سرکردہ  ہندوستانی فلاسفر، شعراء، مصنفین اور  موسیقی کار  اس شہر میں اب بھی بقید حیات ہے یا  فوت ہو چکی ہے۔ نیز یہاں  پہلی  رہائشی یونیورسٹی، یعنی بنارس  ہندو یونیورسٹی بھی ہے۔دنیا بھر  سے  ہندو  وارانسی  آتے ہیں اور  گنگا میں  پوتر اسنان کرتے ہیں نیز  دریا پر  بنے  درجنوں گھاٹ میں دیگر مذہبی  رسومات  ادا کرتے ہیں۔

دوسری  جانب گورکھپور ، دریائے ریپتی  کے کنارے  نیپال کی سرحد کے نزدیک واقع ہے اور گورکھ ناتھ مٹھ اور گورکھ ناتھ مندر  ہونے کے ناطے  انتہائی  مشہور  مذہبی مرکز بھی  ہے، جو کہ  ناتھ  فرقے    اور دیگر  ہندو، جینی ، بودھ  اور  سکھ  ساد ھو سنتوں کا گڈھ ہے ۔ 

پروازوں کا شیڈیول درج ذیل ہے:

نفاذ کی تاریخ

پروازوں کی اڑان کے دن

پرواز نمبر

سیکٹر

وقت روانگی

وقت آمد

طیارے کا طرز

27  مارچ 200

روزانہ

2949 ایس جی  

وارانسی-گورکھپور

8 بج کر 40  منٹ  صبح

9 بج کر 35  منٹ  صبح

کیو 400

27  مارچ 200

روزانہ

29 ایس جی52  

گورکھپور-ورانسی

9 بج کر 55  منٹ صبح

10  بج کر 50  منٹ صبح

کیو 400

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-اع - ق ر)

(28-03-2022)

U-3320


(Release ID: 1810387) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi