ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنوب مغربی ریلوے (ایس ڈبلیو آر) کی سائیکلنگ ٹیم نے آل انڈیا ریلوے روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ جیتی

Posted On: 28 MAR 2022 11:11AM by PIB Delhi

 جنوب مغربی ریلوے (ایس ڈبلیو آر) کی سائیکلنگ ٹیم نے 21 مارچ 2022 سے 23 مارچ 2022 تک بیکانیر میں منعقدہ 58ویں آل انڈیا ریلوے روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ جیت لی ہے۔ اس چمپئن شپ کا انعقاد شمال مغربی ریلوے اسپورٹس ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔ جنوب مغربی ریلوے کی ٹیم نے یہ چمپئن شپ جیتی اور اس نے  ایک سونے کا اور چار چاندی کے تمغے  حاصل کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I7PL.jpg

اس ٹورنامنٹ میں جنوب مغربی ریلوے کے ایتھلیٹوں کے ذریعے حاصل کی گئی کامیابیوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

جناب وینکپّا کے (ٹکٹ ایگزامینر- ہبلی ڈویژن) نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ جناب انل منگلا (ٹکٹ ایگزامینر-ہبلی ڈویژن) نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور جناب سچن دیسائی (ٹکٹ ایگزامینر- ہبلی ڈویژن) نے 100 کلو میٹر کی روڈ ریس میں چوتھا مقام حاصل کیا۔

پچاس کلو میٹر کے کرائی ٹیریم (بائیک) ریس کے زمرے میں جناب سچن دیسائی(ٹکٹ ایگزامینر- ہبلی ڈویژن) نے چاندی تمغہ جیتا جبکہ جناب اسون پاٹل (ٹکٹ ایگزامینر- ہبلی ڈویژن) نےپانچواں مقام حاصل کیا۔

چالیس کلو میٹر انفرادی ٹائم ٹرائلس میں جناب وینکپّا کے (ٹکٹ ایگزامینر- ہبلی ڈویژن) نےچاندی کا تمغہ جیتا جبکہ انل منگلا (ٹکٹ ایگزامینر- ہبلی ڈویژن) نے چوتھا مقام حاصل کیا۔

جناب انل منگلا (ٹکٹ ایگزامینر- ہبلی ڈویژن) ، جناب وینکپّا کے (ٹکٹ ایگزامینر- ہبلی ڈویژن)، جناب راجو بٹی (ٹکٹ ایگزامینر- ہبلی ڈویژن)  اور جناب وشوناتھ جی (پروبیشنری کمرشیئل کلرک- زونل ٹریننگ سینٹر، دھارواڑ) پر مشتمل ٹیم نے 60 کلو میٹر ٹیم ٹائم ٹرائلس میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ اس چمپئن شپ میں حصہ لینے والے مذکورہ سبھی ایتھلیٹوں نے کوچ جناب ننجپّا ین تاڑ، چیف ٹکٹنگ انسپکٹر ، ہبلی ڈویژن کی قیادت میں اس چمپئن شپ میں شرکت کی۔

****

ش ح۔ م م  ۔ را 

U NO : 3325


(Release ID: 1810377) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi