وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

دس روزہ میگا فیسٹیول بھارت بھاگیہ ودھاتا لال قلعے میں دھوم دھام سے جاری


لال قلعہ میلہ - بھارت بھاگیہ ودھاتا کاریگروں اور فن کاروں کی روزی روٹی کا بہتر وسیلہ بن رہا ہے

28 مارچ 2022 کو گلوکارہ چیتنا بھاردواج بھارت کی عظیم ملکہ ترنم لتا منگیشکر کو خراج تحسین پیش کریں گی

Posted On: 27 MAR 2022 8:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 مارچ 2022:

دس روزہ لال قلعہ میلے- بھارت بھاگیہ ودھاتا کا تیسرا دن آج اختتام پذیر ہوا۔ یہ میلہ 25 مارچ کو شروع ہوا تھا اور 3 اپریل تک لال قلعہ میں جاری رہے گا۔ وزرات ثقافت اور ڈالمیا بھارت لمیٹیڈ نے اس میگا تقریب کا تصور آزادی کے امرت مہتوس کے حصے کے طور پر کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic4QSA1.jpeghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic5J893.jpeg

ملک بھر سے مستند فنون لطیفہ، دستکاری اور ٹیکسٹائل کی نمائش کے ذریعے اس سے کاریگروں کی روزی روٹی کا ایسا بہتر وسیلہ پیدا ہو رہا ہے جو ثقافتی اور معاشی طور پر پایدار ہو۔ لال قلعہ میں منعقد ہونے والا یہ ثقافتی اجتماع اور عظیم الشان تقریب -بھارت بھاگیہ ودھاتا رنگا رنگ بازار میں ہنرمند کاریگروں کے ذریعے ' میڈ ان انڈیا' مصنوعات کی نمائش کے ذریعے حسین ثقافتی امتزاج کا منظر پیش کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic10ZZK.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic2G8NY.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic39AG2.jpeg

لال قلعہ میلے کے بازار کی آرٹ، دستکاری اور ٹیکسٹائل کی نمائش کی اہم جھلکیاں کچھ اس طرح ہیں ...

  • گجرات: اجرک، پتن پٹولا، مشرو، بندنی اور بھوجوڑی ہینڈلوم
  • مغربی بنگال: اکت ساڑھیاں، تانگیل اور جمدانی بناؤ
  • آندھرا پردیش: منگلاگیری اور اپاڈا پٹو ڈیزائن کے ساتھ اٹیکوپکا اور کونڈاپلی کھلونے
  • کشمیر: سوزنی کڑھائی اور پیپر میش کی مصنوعات
  • ناگالینڈ اور آسام کی مصںوعات: چیزامی اور سنیکی
  • اڈیشہ: دھوکرا اور قبائلی کوٹپر، بانڈہ، مہوشوری، چندری کے کپڑوں کے ساتھ زیورات اور پیلٹ آرٹ
  • مدھیہ پردیش: ٹائیگر پرنٹس، چندری اور بھیل پیتھورا اور گونڈ قبائلی پینٹنگز
  • جھارکھنڈ: تسر ریشم
  • مہاراشٹر: پیٹھانی، کروت کٹی پرنٹس، ایکوکاری آئٹم اور ورلی فوک آرٹ
  • راجستھان: پیچاوئی اور پھڑ پینٹنگز اور دبو، لہریہ، رنتھمبور اور شیبوری پرنٹس کے دستکاری کے پٹوا زیورات، چمڑے کی دستکاری اور شیاموٹا بلیک پوٹری
  • بہار: مدھوبنی آرٹ، سجانی سمیت کڑھائی

 

ڈالمیا بھارت لمیٹڈ کو وزارت سیاحت نے 17 ویں صدی کے مروقار ورثے لال قلعے کو اپنانے اور وہاں سیاحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے اشتراک سے یادگار مترا کے طور پر منتخب کیا ہے۔ حکومت کے ورثہ شناخت پروجیکٹ کے حصے کے طور پر کمپنی کو لال قلعے کا دورہ کرنے والے سیاحوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے، سیاحت کی کشش بڑھانے اور منصوبہ بند اور مرحلہ وار ثقافتی اہمیت پیدا کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ڈالمیا بھارت پانچ سال کی مدت کے لیے کام کاج اور دیکھ بھال کرے گی جس کا کسی بھی وقت جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

ویب سائٹ: https: //eventsatredfort.org/

گلوکارہ چیتنا بھاردواج 28 مارچ، رات 8.30 بجے سے رات 10.00 بجے تک عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔

***

 (ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3311

 


(Release ID: 1810339) Visitor Counter : 228


Read this release in: English , Hindi