وزارات ثقافت
شاندار راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو 2022کا پہلا مرحلہ آندھر پردیش میں راجہ مہیندر ورم میں اختتام پذیر ہوا
ثقافتی پروگرام دستکاری ، لذیذ کھانے اور خواندگی کے پروگرام راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو میں پیش کیے گئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAR 2022 6:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27 مارچ 2022: میگا فیسٹیول راشٹریہ سنسکریتی مہوتسو 2022 کا انعقاد آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت کیا گیا۔ اس کا انعقاد آندھرا پردیش کے راجہ مہیندر ورم علاقے کے آرٹس کالج گراؤنڈ میں کیا گیا۔ آج یہ مہوتسو اختتام پذیر ہوا۔ اس فیسٹیول کا انعقاد آندھر پردیش کے گورنر جناب بسوا بھوشن ہری چندن اور ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب جی کے کشن ریڈی نے 26 مارچ ، 2022 کو کیا تھا۔ اس فیسٹیول کا انعقاد پہلی مرتبہ آندھر پردیش اور تلنگانہ کی تیلگو ریاستوں میں کیا گیا۔
اس دو روزہ فیسٹیول کا انعقاد 26 اور 27 مارچ کو کیا گیا جس میں آندھر پردیش کے نائب وزیراعلیٰ جناب دھرمن کرشنا داس، سیاحت اور ثقافت کے وزیر جناب ایم سری نواس راؤ اور دیگر ممتاز وزرا سری مرگنی بھارت، ممبر پارلیمنٹ ، راجامندری؛ سنے اداکار اور سابق ممبر پارلیمنٹ جناب ایم موہن بابو؛ سنے اداکارہ اور سابق ممبر پارلیمنٹ محترمہ جیا پردا اور راجا مندری سٹی کی ایم ایل اے محترمہ آدی ریڈی بھوانی اور دیگر ممتا ز شخصیتیں نے شرکت کی۔
راشٹریہ سنسکریتی مہوتسو کا آغاز سری گنگا دھر ساستری کی طرف سے بھگوت گیتا پر مذاکرے سے شروع ہوا۔ اس موقعے پر آلوک کانونگو اور تال وادیہ کچیری کی طرف سے کلاسیکل اڈیسی رقص پیش کیا گیا۔









مرکزی وزیر نے کہا کہ راشٹریہ سنسکریتی مہوتسو دیہی اور قبائلی آرٹ ، رقص ، موسیقی ، کھانوں اور دیگر ریاستوں میں کسی ایک ریاست کی ثقافت کی نمائش کا حصہ رہا ہے۔ اس طرح وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کا مقصد پورا ہوا ہے جس میں جنوبی ریاستوں کی مالا مال ثقافت پیش کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت کے دیگر علاقوں کی مختلف ثقافت سے بھی مقامی لوگوں کو واقف کرایا گیا ہے۔
اس مہوتسو کی اہم خاصیتوں میں ایک خاصیت کوریو گرافی پر مبنی ایک کارکردگی تھی جس میں 540 سے زیادہ مقامی آرٹسٹوں نے بھارت کی مختلف ریاستوں کی نمائندگی کی۔ اور آندھر پردیش کے 280 مقامی آرٹسٹوں نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان آرٹسٹوں نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی نمائش کی۔
مہوتسو میں کاریگروں کی دستکاری والی اشیا کی بھی فروخت کی گئی ۔ لوگوں نے کھانوں کا بھی مزہ لیا جن میں مقامی اور دیگر ریاستوں کے کھانے شامل تھے۔
آر ایس ایم کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا انعقاد 29 اور 30 مارچ نیز پہلی سے 3 اپریل تک وارنگل اور حیدرآباد میں باالترتیب کیا جائے گا۔
***
(ش ح- ا س- ت ح)
U. No. 3307
(ریلیز آئی ڈی: 1810334)
وزیٹر کاؤنٹر : 200