جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم سی جی نے آئی ٹی او جمنا گھاٹ پر ’جمنا اُتسو‘ کا اہتمام کیا


ڈی جی، این ایم سی جی نے لوگوں سے جمنا کی صفائی کے لیے ہاتھ ملانے کی اپیل کی ہے۔ دسمبر 2022 تک جمنا ندی پر 3 بڑے ایس ٹی پی کو مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ

این ایم سی جی جمنا کی صفائی کے لیے سیوریج انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے 2300 کروڑ کی فنڈنگ فراہم کر رہا ہے

Posted On: 27 MAR 2022 4:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی:27؍مارچ2022: آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر گنگا کی صفائی ستھرائی کے قومی مشن (این ایم سی جی) نے آج اے ایس آئی ٹی اے ایسٹ ریور فرنٹ، آئی ٹی او برج پر غیر سرکاری تنظیموں کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر جمنا ندی کی شان و شوکت کو منانے کے لئے ’’اس کو صاف رکھنے کے عہد کے ساتھ‘‘ جمنا اتسو کا اہتمام کیا۔ ڈی جی، این ایم سی جی، جناب جی اشوک کمار نے تمام حصہ لینے والی تنظیموں کو جمنا اتسو میں متعدد اسٹیک ہولڈرز اور تمام عمر کے گروپوں کو کامیابی کے ساتھ شامل کرنے کے لیے مبارکباد دی اور لوگوں سے جمنا، جو دریائے گنگا کی سب سے بڑی اور اہم معاون ندی ہے، کو صاف کرنے کے لیے لگن سے ہاتھ ملانے کی اپیل کی۔

 جمنا کو صاف کرنے کے لئے این ایم سی جی کی وابستگی اور عہد کو دہراتے ہوئے جناب کمار نے کہا کہ ’’جبکہ نمامی گنگے پروگرام کے تحت گنگا طاس کے اہم جزو پر توجہ مرکوز کی گئی تھی اور اب اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، اب دریائے جمنا کو صاف کرنے کا ہدف ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ 3 بڑے تعمیر کیے جانے والے ایس ٹی پی اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے دسمبر 2022 تک مکمل ہو جائیں گے، جس سے تمام بڑے نالوں اور گندے پانی کو جمنا ندی میں گرنے سے روکا جائے گا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ دہلی کے لوگ اگلے سال تک جمنا کو زیادہ صاف دیکھ سکیں گے۔ این ایم سی جی دریائے جمنا کے لئے سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے تقریباً 2300 کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CPR6.jpg

جناب کمار نے کہا کہ ہم سب کو اپنے دریائے جمنا، اس کے کناروں، اس کی حیاتیاتی تنوع، اس کے نباتات اور حیوانات پر فخر ہونا چاہیے اور جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تصور کیا ہے، دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں، سب سے اہم جمنا کو صاف کرنا ایک جن آندولن بن جانا چاہیے۔

جمنا گھاٹ پر 1000 سے زیادہ لوگ صبح کے وقت جمنا اُتسو منانے کے لیے جمع ہوئے، جس میں لائیو پینٹنگز، نکڑ ناٹک، کلاسیکی پرفارمنس، روحانی پرفارمنس، موسیقی اور رقص کی تقریبات وغیرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جمنا گھاٹ پر تہوار کا منظر تھا، جہاں سبھی عمر گروپ کے لوگوں نے دریائے جمنا کی تعظیم کی اور دریا کو صاف کرنے کے لیے ایک رفتار پیدا کرنے میں حصہ لیا۔ تقریب کے سب سے متاثر کن گوشوں میں سے ایک بورڈ تھا جس میں تصویریں اور پینٹنگز تھیں جو کم مراعات یافتہ بچوں نے بنائی تھیں۔ ’پلاسٹک بالکل بھی نہیں‘ کے پیغام کو پھیلانے کے لیے پانی پینے کے لیے پانی کے اسٹیشنوں پر کلھڑ (مٹی کے شیشے) رکھے گئے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JTOT.jpg

این ایم سی جی نے لوگوں کو خاص طور پر بچوں کو گنگا کویسٹ 2022 میں حصہ لینے کے لیے بھی بتایا جو نمامی گنگے پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا تھا جس کے لیے 22 ستمبر 2021 کو رجسٹریشن شروع کیا گیا تھا اور کوئز 7 اپریل 2022 کو شروع کیا جائے گا۔ گنگا کویسٹ ایک آن لائن کوئز ہے جس کا انعقاد 2019 سے کیا جارہا ہے اور اس نے لاکھوں بچوں کو نمامی گنگے پروگرام سے جوڑنے میں اپنا اثر ڈالا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YUG5.jpg

 

************

ش ح۔م ع۔ع ن

(U: 3305)


(Release ID: 1810332) Visitor Counter : 160


Read this release in: Tamil , English , Hindi