سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیٹا سے چلنے والی دنیا میں فلکیات اہم شعبوں میں نئے اور آنے والے  رجحانات پر  فلکیات کی میٹنگ میں  تبادلہ خیال کیا گیا

Posted On: 27 MAR 2022 12:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27 مارچ 2022/

فلکیات کی تحقیق کے اہم شعبو ں میں نئے اور  آنے والے  رجحانات جیسے   کہکشاں فلکیات،  نظام شمسی آلات اور تکنیک ، قانونی اضافیت (اضافیت اور کوسمولوجی) ،نیز فلکیات اور ڈیٹا سائنس جیسے موضوعات پرآسٹرنامیکل سوسائٹی آف انڈیا  (اے ایف آئی )  کی چالیسویں سالانہ میٹنگ میں  غوروخوض   اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپنی افتتاحی تقریب میں، حکومت ہند کے  پرنسپل سائنسی مشیر  پروفیسر وجے راگھون  نے  ڈیٹا پر مبنی دور میں  فلکیات کی اہمیت پر زور دیا۔

پروفیسر وجے راگھون نے  بڑے مراکز کی  فروغ کی ضرورت کو  اجاگر کیا  جو ان سے وابستہ   سیاروں کے ساتھ  ڈیٹا کے مشاہدے اور تجزیے پر  توجہ مرکوز کرتے ہیں۔   انہوں نے مزید کہا  کہ ’’ ہندستان  فلکیات کا ایک سرکردہ تحقیقی مرکز ہے   جس میں  متعدد سہولیات اور آنے والے ہنرمند ہیں  جو پسندیدہ چیزوں کو استعمال کرنے میں  دلچسپی رکھتے  ہیں۔

 

پروفیسر وجے راگھون نے   اس سے منسلک  پلینٹیرئم کے ساتھ  ڈیٹا کے مشاہدے اور تجزے پر مرکوز   گریجویشن تعلیم کے لئے اہم مراکز کے    فروغ کی ضرورت کو  اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا  ’ہندستان کئی مراکز کے ساتھ  فلکیاتی سائنس میں  ریسرچ کا  ایک اہم مرکز ہے  اور آئندہ آنے والے ٹیلنٹ کو  ان کے استعمال میں   خاصی دلچسپی ہے‘‘۔

اے ایس آئی نے    ہندستان کی   آزادی کے   75ویں سال کی یاد میں ہورہے  آزادی کا امرت مہوتسو کے انعقاد کے موقع پر  کئی  انعامات کا بھی  اعلان کیا۔ پروگرام کے دوران ٹیم اسٹرو سافٹ کو  فلکیاتی سائنس   اور معاون شعبوں میں    مشاہدہ اور   معاون یا امدادی کاموں میں   تعاون کے لئے  اے ایس آئی   زوبین    کم بھاوی   اعزاز فراہم کیا گیا۔

ڈاکٹر سواگت سورو مشرا کوفلکیاتی سائنس  اور فلکیاتی فزکس میں  اعلی ترین  تھیسس کے لئے  چیف جسٹس  وی جی  او اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔  ڈاکٹر مشرا نے  پروفیسر  ورن ساہنی    کی رہنمائی میں انٹر-یونیورسٹی سنٹر فار  ایسٹرونامی  اور  اسٹروفزکس میں   اپنی تھیسس پر   کام کیا۔

آئی آئی ٹی ررکی کے ڈائریکٹر   ڈاکٹر اجیت کمار چترویدی  نے انسانی وجود میں  فلکیاتی سائنس کی    مرکوزیت کے بارے میں  بات کی،  وہیں  اے آر  آئی ای ایس کے   ڈائریکٹر   پروفیسر ڈیبانکر بنرجی نے نوجوانوں کی  حوصلہ افزائی کی   اور تجربے کار لوگوں سے   اے ایف آئی کی   سرگرمیوں میں   حصہ لینے کی   درخواست کی۔

اے ایس آئی کی   سبکدوش ہونےوالی صدر اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف  ایسٹر فزکس سے پروفیسر جی سی انوپما نے  فلکیاتی سائنس کے  آگے کے سفر  اور میگا سائنس ویژن 2035 میں فلکیاتی سائنس کی حصہ داری پر  تبادلہ خیال کیا۔

آئی آئی ٹی ررکی میں  اے ایس آئی کی میٹنگ ہائبرڈ موڈ میں ہورہی ہےجس میں ملک بھر کے    تقریباً 300 ماہر فلکیات   راست  طور سے   اور 400 سے زیادہ   ماہرین فلکیات  ورچوئل طور سے  حصہ لے رہے ہیں۔   یونیورسٹیوں کے ساتھ ہی  ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے  سائنسدانوں کے ساتھ  اس میٹنگ میں  140 سائنسی  مباحثے  /بات چیت  ہونی ہے  اور 360 پوسٹر پیش کئے جارہے ہیں۔

اے ایس آئی کی پبلک آرٹیچ اینڈ ایجوکیشن کمیٹی اور ورکنگ گروپ  آن  جینڈر ایکویٹی کے ذریعہ    خصوصی اجلاس کا   انعقاد کیا گیا۔   یہ  پچاسواں سال ہونے کے سبب ، گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران   ہندستان میں  فلکیاتی سائنس کی ترقی   اور مستقبل کے منصوبے بنانے کےلئے   خصوصی اجلاس  بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔

 

*******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3294


(Release ID: 1810220) Visitor Counter : 213
Read this release in: English , Hindi , Tamil