کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نان کوکنگ کوئلے کے تمام درجات کی برآمد اپریل سے جنوری 2022 تک کم ہوکر 125.61 ملین  ٹن رہ گئی جو مالی سال 2020 میں 163.85  ملین ٹن تھی


اپریل سے جنوری 2022 کے دوران  مجموعی طور پر کوئلے کی درآمد173.20 تک گر گئی جو   مالی سال 2020 کے دوران   207.24 ملین ٹن  تھی

Posted On: 26 MAR 2022 6:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26 مارچ 2022/

گھریلو کوئلے کی پیداوار میں خاطر خواہ  اضافہ کے باوجود کوئلے کی درآمد میں نمایاں کمی  حاصل کی ہے۔ نان کوکنگ کوئلے کے تمام درجات کی برآمدات  اپریل سے جنوری 2022 کے دوران  125.611  ملین ٹن (ایم ٹی) پر آگئی ہے جو کہ مالی سال  2020 کی  اسی مدت کے دوران  163.845 ملین ٹن تھی، یعنی  تقریباً  23.33 فی صد کی کمی آئی ہے۔

جنوری 2022 تک گھریلو کوئلے پر مبنی پیداوار  815.72 بی یو  (بلین یونٹ) ہے، جو مالی سال  2020 کی  اسی مدت کے دوران   724.746 بی یو سے 12.55 فی صد کے اضافے کے ساتھ ہے۔  درآمدی کوئلے پر مبنی بجلی    جو اپریل سے 7 جنوری 2020 کے دوران 78.07  بی یو تھی  ، کمی آئی ہے۔ اور یہ رواں مالی سال 2022 کے اسی مہینہ کے دوران 55 فی صد سے  35.03 بی یوہوگئی ہے۔

بنیادی طور پر بجلی کے شعبے میں استعمال ہونے والے نان ککنگ کوئلے کی درآمد مالی سال 2020 کی اسی مدت کے مقابلے میں  22 جنوری تک  58.09 ملین ٹن سے  22.73 ملین ٹن تک   یعنی 60.87 فی صد کم ہوگئی ہے۔  کوئلے کی مجموعی درآمد بھی 173.20  ملین ٹن تک کم ہوگئی ہے جو اپریل تا جنوری 2022 مالی سال   2020 کی اسی مدت کے دوران  207.235 ملین ٹن  کے مقابلے میں، تقریباً 16.42 فی صد کی کمی  آئی ہے، جس کے نتیجے میں  اس سال  غیر ملکی زرمبادلہ کے    ذخائر میں نمایاں بچت ہوئی ہے۔  

ہندستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا توانائی  استعمال کرنے والا  ملک ہے  اور ہر سال بجلی کی مانگ میں  4.7 فی صد اضافہ ہوتا ہے۔  کوئلے کی درآمد پر انحصار کو کم کرنے کے لئے وزارت کوئلہ نے ’آتم نربھر بھارت‘  کے نظریے کے ساتھ بڑے اقدامات کئے ہیں۔ وزارت نےمعدنیات میں  ترمیم کی ہے۔

 ایم ایم ڈی آر کے تحت رعایت (ترمیم) قواعد

ترمیمی ایکٹ 2021  حتمی استعمال  پلانٹ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے بعد کیپٹیو کانوں کے پٹےداروں کو کل اضافی پیداوار کا  50 فی صد تک کوئلہ یا لگنائٹ   بیچنے کی  اجازت دیتا ہے۔اس ترمیم کے ساتھ ، ایم او سی نے  کانکنی صلاحیت کے   استعمال کے ذریعہ  بازار میں  اضافی کوئلے کو   جاری کرنے کی راہ   ہموار کی ہے۔ جس کے سبب کوئلے کی پیداوار میں    51.73  میٹرک ٹن سے   جنوری 2020 * تک 71.31 میٹرک ٹن کی پیداوار نے 37.85 فی صد    کا اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2022 کی اسی مدت میں۔اس سے 22 جنوری تک  کوئلے کی گھریلو پیداوار میں    8.38 فی صد  کے اضافے کے ساتھ   601.97 میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ مالی سال 2020 کی   اسی مہینے میں   55.41 میٹرک ٹن کے مقابلے میں   یہ امید کی جاتی ہے کہ  بجلی کے شعبے کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے  گھریلو تھرمل کوئلے کی فراہمی   یا سپلائی  کافی ہوگی۔

مالی سال 21-2020 کو مقابلے کے مقصد سے  نہیں لیا جارہا ہے   کیونکہ    یہ کووڈ 19 وبا سے   متاثر تھا۔

**********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3279


(Release ID: 1810147) Visitor Counter : 167
Read this release in: English , Hindi