بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی نے لکمے فیشن ویک 2022 میں لوگوں کا دل جیت لیا ۔توجہ کا مرکز کنگنا رناوت نے کھادی کی پائیداری کی ستائش کی
प्रविष्टि तिथि:
25 MAR 2022 4:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 25 مارچ کھادی، جسے آزادی کے تانے بانے نیز سودیشی، پائیداری اور سادگی کی علامت تصور کیا جاتا ہے، نے جمعرات کو نئی دہلی میں جاری لکمے فیشن ویک 2022 میں ایک خصوصی پیشکش کے ساتھ عالمی فیشن کے میدان میں اپنی بھرپور موجودگی درج کرائی ۔ مشہور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کھادی انڈیا کے شو اسٹاپ کے طور پر ریمپ پر واک کیا، جس کے ساتھ چھ بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنروں جیسے موسی ٹراورے، ابھیشیک گپتا بنارس، اناویلا، انجو مودی، چارو پراشر اور رینا ڈھاکا کا ایک شاندار گروپ شامل تھا۔ یہ پہلی بار ہے کہ ایک بین الاقوامی ڈیزائنر، پیرس سے موسی ٹراورے نے کھادی فیشن شو میں شرکت کی۔ موسی نے اپنے ڈیزائنوں میں آرکیٹیکچرل سلیوٹس کے ساتھ شو میں چار چاند لگا دیا ۔
یہ دوسری بار ہے جب کھادی نے لکمے فیشن ویک میں اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔ اس سے پہلے سال 2018 میں ایسا دیکھنے کو ملا تھا۔ کھادی انڈیا شو کا انعقاد فیشن ڈیزائن کونسل آف انڈیا (ایف ڈی سی آئی)کے ذریعہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما، کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ اور ایم ایس ایم ای سکریٹری جناب بی بی سوین موجود تھے۔
کنگنا رناوت نے ریمپ پر اپنے دلکش انداز کے ساتھ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ۔ کنگنا نے ایک آف وائٹ کھادی جامدانی ساڑھی پہنی تھی، جو مغربی بنگال کی ایک قدیم دستکاری ہے۔ کنگنا رناوت نے کھادی کو سب سے زیادہ پائیدار لباس کے طور پر فروغ دینے کی پر زور وکالت کی ۔ انہوں نے نوجوانوں سے 'صرف سودیشی ' مصنوعات ہی خریدنے کی اپیل کی۔
کنگنا نے کہا "ریمپ پر واپس آنا اور کھادی جیسی خاص چیز کے لیے واپسی سے خوشی دوبالا ہوگئی۔ پوری دنیا اب ہندوستانی کپڑوں بالخصوص کھادی کے بارے میں بات کر رہی ہے جو نامیاتی ہونے کے ساتھ ساتھ ، جلد کے لیے موزوں اور ماحول دوست ہے۔ ہندوستانی کپڑے ہزاروں سالوں سے موجود ہیں۔ جب ہم کھادی خریدتے ہیں، تو ہم نہ صرف اپنے ورثے کے دستکاری کو بحال کرنے میں مدد کرتے ہیں بلکہ ملک میں بہت سے لوگوں کے لیے روزی روٹی بھی پیدا کرتے ہیں۔ جب بھی آپ کوئی چیز خریدیں تو یہ یقینی بنائیں کہ وہ ہندوستان میں بنی ہے۔ کھادی ہماری پہچان ہونی چاہیے۔
جناب سکسینہ نے کھادی کو سب سے زیادہ پائیدار اور سادہ لیکن جدید لباس قرار دیا۔ انہوں نے کہا "جدید تاریخ میں کھادی واحد مصنوعات ہے جو پائیدار اشیاء کے طور پر وقت کی کسوٹی پر کھڑا اترا ہے۔ کھادی قوم کا تانا بانا ہے اور اس میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں زبردست تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے۔"
کھادی انڈیا کےکلیکشن اپنے مخصوص رنگ روپ اور جمالیاتی کشش کے ساتھ ہندوستان کی عمدگی کی علامت ثابت ہوا ہے۔ ڈیزائنرز نے قدرتی سفید اور سیاہ رنگ کے ساتھ ساتھ متحرک رنگ کا بھی استعمال کیا۔ ایک عصری انداز کے ساتھ پورا کھادی انڈیا کلیکشن کے تحت ہمیشہ پائیدار تصور کیے جانے والےکھادی ملبوسات کو ایک نئے جدید فیشن ایبل کپڑے کے طور پر پیش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-3265
(रिलीज़ आईडी: 1810140)
आगंतुक पटल : 232