اسٹیل کی وزارت
’’ بھارت کو اسٹیل میں آتم نربھر بنانا – اسٹیل کے ثانوی سیکٹر رول ‘‘ کے موضوع پر قومی کانفرنس کا اسٹیل کے وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ افتتاح کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
25 MAR 2022 4:28PM by PIB Delhi
ایک تعارف :
اسٹیل کی وزارت بھارت کو اسٹیل کے سیکٹر میں آتم نربھر بنانے میں اسٹیل کے ثانوی سیکٹر کے رول کی جستجو اور توسیع پر 27 مارچ ، 2022 ء کو نئی دلّی کے وگیان بھون میں ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے ۔
اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اسٹیل کے ثانوی شعبے کے کاروباری افراد کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اس شعبے کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں اور ان طریقوں کے بارے میں بتا سکیں ، جن میں وزارت ایسا ماحول پیدا کرے ، جس سے ملک میں صنعت کو زبردست فروغ حاصل ہو ۔ بھارت حکومت 2047 ء کے لئے ایک ویژن قائم کرنے پر کام کر رہی ہے۔ امید ہے کہ اس سلسلے میں کمپنیاں اپنی رائے فراہم کریں گی ، جو ویژن @2047 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ایکشن پلان کی بنیاد فراہم کریں گی ۔ صنعت کے نمائندے اسٹیل سیکٹر کے لئے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم پر بھی اپنی رائے فراہم کریں گے۔
اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر اسٹیل اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے اور ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما بھی موجود ہوں گے۔ اسٹیل کی وزارت، کانوں کی وزارت، ایم ایس ایم ای کی وزارت اور کوئلہ کی وزارت کے سینئر حکام بھی کانفرنس کے دوران موجود ہوں گے۔
ایک روزہ قومی کانفرنس میں 20 ریاستوں کے ، اس سیکٹر کے ممتاز نمائندے شرکت کریں گے۔ مقررین خام مال، گرین اسٹیل کی پیداوار کی جانب پیش رفت ، لاجسٹکس اور بنیادی ڈھانچہ ، معیار ، صلاحیت اور صلاحیت کے فروغ سمیت سیکٹر کو در پیش بہت سے پہلوؤں پر خطاب کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 3271
(रिलीज़ आईडी: 1810134)
आगंतुक पटल : 153