مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وڈودرا میونسپل کارپوریشن امرت  اسکیم میں 224.30 روپے کی شراکت کے مقابلے 100 کروڑ روپے جمع کرے گا


سندھروٹ واٹر سپلائی پروجیکٹ اور مائع فضلہ مینجمنٹ پروجیکٹ میں منصفانہ طریقے سے  فنڈکا استعمال کیا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAR 2022 5:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 25  مارچ      وڈودرا میونسپل کارپوریشن(وی ایم سی) نے امرت اسکیم میں 224.30 روپے کی شراکت کے مقابلے 100 کروڑ روپے جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امرت اسکیم کے تحت 533.40 کروڑ روپے کی مختلف خدمات کے کل 14 کاموں کو منظوری دی گئی تھی، جس میں سے 224.30 کروڑ روپے کا تعاون وی ایم سی نے خود اپنے حصے سے کیا تھا۔ وی ایم سی  کے میونسپل بانڈ کو انڈیا ریٹنگ اینڈ ریسرچ پرائیویٹ  لمیٹیڈ اور کریسیل ریٹنگ لمیٹڈ کے ذریعہ بالترتیب اے اے پلس /مستحکم اور اے اے / مستحکم کی دوہری ریٹنگ کی گئی ہے۔ لمیٹڈ اور بالترتیب۔ وی ایم سی کے جنرل بورڈ، حکومت گجرات، اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) سے مطلوبہ منظوری پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہے۔

بمبئی اسٹاک ایکسچینج کے الیکٹرانک نیلامی پلیٹ فارم (ای بی پی) پر آن لائن سبسکرپشن کے لیے آج کا شمارہ صبح 11.00 بجے کھولا گیا۔ وڈودرا میونسپل کارپوریشن ("وی ایم سی") نے بی ایس ای بی  او این ڈی (ای بی پی پلیٹ فارم کا استعمال کر کے نجی پلیٹ فارم کی بنیاد پر میڈن میونسپل بانڈ جاری کرکے کامیابی کے ساتھ 100 کروڑ روپے جمع کیے۔ موجودہ وبائی حالات اور عالمی تناؤ کے درمیان، وی ایم سی کے لیے واقعتاً یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ اس نے بی ایس ای بی پر او این ڈی پلیٹ فارم پر ایشو کی شکل کا 10.7 گنا زیادہ 1,007 کروڑ روپے کی 36 بولیاں موصول ہوئیں۔ ایشو کے کھلنے کے ایک سیکنڈ کے اندرہی  ایشو کو 4.52 گنا زیادہ سبسکرائب کیا جا چکا تھا۔ وی ایم سی کو 7.15فیصد کی پیداوار پر 100 کروڑ روپے کی سبسکرپشن کی رقم حاصل ہوئی  ہے ، جو میونسپل بانڈز کے لیے ایس بی ای آئی کے ضوابط کے بعد میونسپل بانڈ کے زمرے میں اب تک کا سب سے کم کوپن ریٹ ہے۔ اب تک یہ ہندوستان میں میونسپل بانڈ کے اجراء میں سب سے زیادہ مسابقتی اور سب سے کم شرح ہے۔

وی ایم سی ان فنڈ کا استعمال سندھروٹ پانی کی فراہمی کے منصوبے میں منصفانہ طریقے سے کرے گا جو شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کی ضرورتوں کو پورا کرے گی نیز مائع فضلہ مینجمنٹ پروجیکٹ میں اس استعمال کیا جائے گا جو سیویج کے پانی کا مؤثر انداز میں نکالنے میں معاون ہوگا۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کی اسمارٹ سٹیز مشن نے  چھ ہندوستانی شہروں کو میونسپل بانڈز جاری کرنے کے لیے امریکی محکمہ خزانہ کے ساتھ ایک انتظام کیا ہے۔ اس انتظام کے تحت امریکی محکمہ خزانہ نے وی ایم سی کو مفت تکنیکی امداد فراہم کی۔

وڈودرا پونے میونسپل کارپوریشن کے بعد امریکی محکمہ خزانہ کی تکنیکی مدد حاصل کرنے والا دوسری میونسپل کارپوریشن ہے جس نے پانچ دیگر شہروں یعنی راجکوٹ، پمپری چنچواڑ، فرید آباد، میسور اور منگلورو کے ساتھ یہ تکنیکی مدد حاصل کی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مشیروں اور ایم او ایچ یواےکے افسران نے بانڈ کے ہر مرحلے کے دوران مکمل تعاون اور رہنمائی فراہم کی۔ علاوہ ازیں وی ایم سی مرکزی حکومت سے 13 کروڑ روپے کی ترغیبانی رقم حاصل کرنے کا اہل  ہے کیونکہ یہ بانڈ کے ذریعہ 31 مارچ سے پہلے  ہی رقم اکٹھا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-3266


(ریلیز آئی ڈی: 1810133) وزیٹر کاؤنٹر : 168
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी