ٹیکسٹائلز کی وزارت

انٹیگریٹیڈ ٹیکسٹائل پارک کے لئے اسکیم کے تحت پورے ملک میں کل 1947 یونٹ کام کررہے ہیں


جنوبی خطے میں 454 یونٹ کام کر رہے ہیں

Posted On: 25 MAR 2022 5:33PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت صنعت کاروں کے گروپ کو  ایک کلسٹر میں اپنے ٹیکسٹائل یونٹس کے قیام  کی خاطر جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی سہولیات  تیار کرنے کے لئے مالی امداد فراہم کرنے کے مقصد  انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل پارک  ( ایس آئی ٹی پی ) اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم میں ٹیکسٹائل ویلیو چین جیسے کتائی، بنائی، پروسیسنگ اور ملبوسات تیار کرنے وغیرہ میں مدد فراہم کرنے کی گنجائش موجود ہے  ۔ ایس آئی ٹی پی SITP کے تحت ملک بھر میں 1947 یونٹ کام کر رہے ہیں۔ 1947 یونٹس میں سے 454 یونٹس جنوبی  خطے میں  ہیں ، جن میں سے 42 یونٹ ریاست کرناٹک میں کام کر رہے ہیں۔

12 ویں پنجسالہ منصوبے میں ملبوسات تیار کرنے والی فرموں کی پرورش ( ایس آئی اے ایم ) کے لئے  (i) ملبوسات کی مینوفیکچرنگ میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا ؛ (ii) اضافی مینوفیکچرنگ بنانا؛ (iii) روزگار کے اضافی مواقع پیدا کرنے کے لئے ایک مربوط کام اور صنعت کاری کا ماحول قائم کیا گیاہے ۔  اس عرصے کے دوران تین پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ۔

1. گوالیار میں انکیوبیشن سینٹر؛

2. بھوبنیشور میں ملبوسات کی تیاری  کا  انکیوبیشن سینٹر

3. پانی پت میں ملبوسات کی تیاری کا انکیوبیشن سینٹر۔

         ملک میں ملبوسات کی تیاری اور اس کی برآمد کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات یہ ہیں:-

(i) مین میڈ فائبر فیبرکس اور ملبوسات اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے لئے  ، ٹیکسٹائل کے لئے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو  ( پی ایل آئی )  اسکیم 22-2021  ء میں شروع کی گئی ہے۔  امید ہے کہ اس  سے ٹیکسٹائل  کے سیکٹر نوٹیفائیڈ مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کے لئے 19000 کرو ڑروپئے کی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے گا ، جس سے 7.5 لاکھ  افراد کو روزگار کے مواقع  حاصل ہوں گے۔

(ii) ملک میں 7 میگا ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ پارکس قائم کرنے کے لئے پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل  ( مترا ) پارکس اسکیم بھی 22-2021 ء میں شروع کی گئی ۔ اس سے  لاجسٹکس کی لاگت میں کمی آئے گی اور  بھارتی ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کی مسابقت  کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد ہر پارک سے 1 لاکھ افراد کو براہ راست اور 2 لاکھ افراد کو بالواسطہ روزگار فراہم ہونے کی امید ہے۔

(iii) ٹیکسٹائل مصنوعات کی لاگت کو مسابقتی بنانے اور زیرو ریٹیڈ ایکسپورٹ کے اصول کو اپنانے کے لئے، مرکزی کابینہ نے ملبوسات/ ملبوسات کی برآمدات پر ریاستی اور مرکزی ٹیکس اور لیویز  ( آر او ایس سی ٹی ایل )  کی چھوٹ 31 مارچ ، 2024 ء تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے  (باب-61 اور 62) اور میڈ اپس (باب 63)۔ ٹیکسٹائل کی دوسری مصنوعات (باب 61، 62 اور 63 کو چھوڑ کر) ، جو آر او ایس سی ٹی ایل کے تحت نہیں آتی ہیں، آر او ڈی ٹی ای پی کے تحت فوائد حاصل کرنے کی  اہل ہیں ۔

(iv) اس کے علاوہ ، حکومت اسکیمیں بھی چلا رہی ہے ، جن میں  ٹیکسٹائل سیکٹر کی ہمہ گیر ترقی کے لئے ترمیم شدہ ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اسکیم (اے ٹی یو ایف ایس ) ، انٹیگریٹڈ پروسیسنگ ڈیولپمنٹ اسکیم  ( آئی پی ڈی ایس ) ، نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن  ( این ٹی ٹی ایم )  وغیرہ شامل ہیں ۔

         مذکورہ معلومات ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جاردوش نے آج راجیہ سبھا میں ایک  تحریری جواب  میں فراہم کی ۔

           

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) (  26-03-2022 )

U. No. 3269



(Release ID: 1810081) Visitor Counter : 101


Read this release in: English