وزارت دفاع

زوجیلا درّہ79 دنوں کی رخنہ اندازی کے بعد سول ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ، جب کہ درّہ بند رہنے کا اوسط 150 دن ہے

Posted On: 25 MAR 2022 7:12PM by PIB Delhi

زوجیلا درّے کو 25 مارچ ، 2022 ء کو سول ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ 560 موٹر گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ ، جو تازہ سپلائی ، ادویات اور دیگر ضروی اشیاء  لے کر جا رہا تھا ،  مسافر موٹر گاڑیوں سمیت سون مرگ سے لداخ پہنچا ۔

سرحد سڑک تنظیم (بی آر او) نے 19 مارچ  ، 2022  ء کو لداخ اور جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان آمد و رفت کی ایک بے مثال پیش  رفت ، اُس وقت حاصل کی ، جب پہلے آزمائشی قافلے کو ڈی جی بی آر، لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری نے زوجی لا سے لداخ  کے لئے  روانہ کیا۔  قابلِ ذکر ہے کہ چھ دہائیوں میں پہلی بار این ایچ – 1 پر زوجی لا درّہ ، اوسطاً 150 دنوں کے بجائے صرف 73 دنوں کے لئے بند رہا۔ زوجی لا  درّہ ،  جو ’’ برفانی طوفان کا پہاڑی درہ ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ یہ لداخ کے دراس میں 11,650 فٹ سے زیادہ اونچائی پر واقع ہے اور تاریخی طور پر موسم سرما کے بڑے حصے  میں بند رہتا ہے۔ اس سال بی آر او نے اسے  4  جنوری  ، 2022 ء  تک کھلا رکھا، جو تاریخ میں ریکارڈ پہلی کامیابی ہے۔

سڑک کو ٹریفک کے لئے کھولنے کا اعلان کرنے سے پہلے بی آر او کی جانب سے مختلف احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے۔ چونکہ سڑک کے اس حصے میں بڑی تعداد میں برفانی طوفان کے امکان والے کئی علاقے موجود ہیں ، اس لئے یہاں  بھاری ساز و سامان اور مشینوں کے ساتھ لوگوں کو تلاش کرنے والی مخصوص ٹیمیں تعینات کی جاتی ہیں  تاکہ برفانی طوفان اور حادثات کے مقامات پر امداد فراہم کر سکیں ۔  ایک اور طرح کی ٹیمیں  ، سڑک کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے اور آنے والے دنوں میں بلا رکاوٹ آمد و رفت جاری رکھنے کے لئے تعینات کی جاتی ہیں اور چھوٹی ٹیمیں بھاری ڈیوٹی گاڑیوں  کی آمد و رفت میں سہولت کے لئے سڑک کو چوڑا کرنے کے کام میں مصروف ہیں ۔

         بی آر او نے مقامی سول انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے ساتھ ضروری ہم آہنگی اور رابطہ قائم کیا جنہوں نے گاڑیوں اور ٹیموں کے محفوظ گزرنے کے لئے افرادی قوت اور ضروری وسائل فراہم کئے اور سڑک پر بحالی کے لئے درکار سامان فراہم کئے، سڑک پر مختلف جگہوں پر طبی ہنگامی صورتحال کی فراہمی کے انتظامات بھی کئے گئے۔ اور ہنگامی طبی رسپانس کے لئے  دراس میں ایک میڈیکل کیمپ بھی  قائم کیا گیا۔

           

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 3267



(Release ID: 1810017) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi