وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

سرکاری شیلٹر ہومز

Posted On: 25 MAR 2022 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی:25؍مارچ2022:

ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ آوارہ جانوروں کی دیکھ بھال ریاست کا معاملہ ہے۔ لہذا ریاستی حکومتیں شیلٹر ہوم قائم اور دیکھ بھال کرتی ہیں۔ مرکزی حکومت ہر ریاست میں شیلٹر ہومز کے حوالے سے معلومات نہیں رکھتی ہے۔ تاہم جانوروں کی بہبود کی تنظیمیں جو شناخت اور گرانٹس کے حصول کے لیے اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا سے رجوع کر رہی ہیں، مذکورہ معلومات اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کی ویب سائٹ http://awbi.in/awbi-pdf/recolist_24032022 پر دستیاب ہے۔

پناہ گاہیں ریاستوں کی طرف سے قائم کی جاتی ہیں۔ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آوارہ جانوروں کی تعداد کتنی ہے۔ ریاستیں پناہ گاہوں کے قیام اور دیکھ بھال کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہیں اور فنڈز کا بندوبست کر رہی ہیں۔ اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا ان اینیمل ویلفیئر آرگنائزیشنز کی مدد کر رہا ہے جو اے ڈبلیو بی آئی کی طرف سے ان کی درخواست اور فنڈز کی دستیابی کے مطابق خوراک اور جانوروں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ شیلٹر ہاؤسز کے قیام کے لیے تسلیم شدہ ہیں۔

 

************

ش ح۔م ع۔ع ن

 (U: 3234)


(Release ID: 1809923)
Read this release in: English