خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

سوادھار گرہ اسکیم کے تحت شیلٹر ہومز

Posted On: 25 MAR 2022 5:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 مارچ 2022: خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے کی وزیر محترمہ سمرتی زبین ایرانی نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت سوادھار گرہ اسکیم پر عمل درآمد کر رہی ہے جسے یکم اپریل 2016 کو تازہ شکل دی گئی ہے۔ اسکیم کے تحت مشکل حالات سے دوچار خواتین کی بنیادی ضرورتیں پوری کی جاتی ہے ۔ یعنی وہ خواتین اور لڑکیاں جو اپنے خاندان میں تنازعہ ، جرم، تشدد، ذہنی کشیدگی ، سماجی طور پر بائیکاٹ کر دیئے جانے یا انہیں بردہ فروشی کے لیے مجبور کیے جانے  یا وہ کسی اخلاقی خطرے سے دو چار ہیں۔ شیلٹر ، خوراک، کپڑے ، مشاورت، تربیت، کلینیکل اور قانونی مدد کی سہولتوں کے ذریعے اس اسکیم کا مقصد ایسی خواتین کو بازآباد کرنا ہے جو معاشی اور جذباتی اعتبار سے مشکلات سے دوچار ہیں۔  سوادھار گرہ کی ریاست وار صلاحیت اور گنجائش ضمیمے میں ہے۔

وزارت نے اتر پردیش میں ورندا ون کے شہر متھرا میں کرشن کٹیر کے نام سے بیواؤں کے لیے ایک جگہ تعمیر کی ہے جہاں 1000بیوائیں رہ سکتی ہیں۔ اس جگہ کے لیے ساری رقوم وزارت نے دی ہے۔ اس کا مقصد بیواہ عورتوں کو رہنے کی ایک محفوظ جگہ صحت خدمات، تغذیہ بخش کھانا اور قانونی و دیگر طرح کے مشروں کے خدمات شامل ہیں۔ اس جگہ کا افتتاح 31.08.2018 کو کیا گیا تھا اور یہ ملک میں بیواؤں کے لیے سب سے بڑا شیلٹر ہوم ہے۔

زیادہ تر سوادھار گرہ کرایے کی جگہوں پر چلائے جا رہے ہیں ۔ مدھیہ پردیش میں ایک سوادھار گرہ اور اتر پردیش میں کرشن کٹیر سمیت  تین سوادھار تعمیر کیے گئے ہیں۔

سوادھار گرہ میں ان عورتوں کی کمی نہیں ہے ، 22-2021 کے دوران آل انڈیا سطح پر 76.2 فیصد خواتین تھیں۔ نئی مشن شکتی کے تحت اسکیم سے متعلق رہنما ہدایات پر نظر ثانی کی گئی ہے تاکہ مستحقین کے لیے  یہ اور زیادہ فائدہ مند ہوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قومی مرکز کے ذریعے ان جگہوں کے بارے میں بیداری لائی جا سکے۔

ضمیمہ

مالی سال 22-2021 کے لیے سوادھار گرہ کی ریاست وار تعداد ۔

 

نمبر شمار

ریاست

سوادھار گرہ کی تعداد

گنجائش

خواتین کی تعداد

2021-22

  1.  

انڈمان و نکوبار و جزائر

1

30

9

  1.  

اندھرا پردیش

21

630

438

  1.  

اروناچل پردیش

1

30

22

  1.  

آسام

16

480

242

  1.  

چنڈی گڑھ

1

30

11

  1.  

چھتیس گڑھ

3

90

52

  1.  

دہلی

2

60

41

  1.  

گجرات

8

240

117

  1.  

ہماچل پردیش

1

30

9

  1.  

جموں و کشمیر

2

60

27

  1.  

جھارکھنڈ

5

150

18

  1.  

کرناٹک

52

1560

1445

  1.  

کیرالہ

7

210

165

  1.  

مدھیہ پردیش

15

450

273

  1.  

مہاراشٹر

9

270

126

  1.  

منی پور

23

690

431

  1.  

میگھالیہ

2

60

15

  1.  

میزورم

11

330

88

  1.  

ناگالینڈ

2

60

34

  1.  

اڈیشہ

54

1620

1667

  1.  

پڈوچیری

1

30

10

  1.  

پنجاب

2

60

34

  1.  

راجستھان

8

240

203

  1.  

سکم

1

30

18

  1.  

تمل ناڈو

36

1080

1071

  1.  

تلنگانہ

21

630

389

  1.  

تریپورہ

4

120

64

  1.  

اتر پردیش

14

420

342

  1.  

اترا کھنڈ

1

30

-

  1.  

مغربی بنگال

33

990

802

 

کل

357

10710

8163

 

***

(ش ح-  ا س- ت ح)

U. No. 3242



(Release ID: 1809909) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Manipuri