خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا

Posted On: 25 MAR 2022 5:21PM by PIB Delhi

پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا (PMMVY) ایک مرکز کفیل ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (DBT) اسکیم ہے۔ اس اسکیم کو شفاف اور مؤثر طریقے سے ویب پر مبنی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (MIS) سافٹ ویئر یعنی پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا - کامن ایپلیکیشن سافٹ ویئر (PMMVY-CAS) کے ذریعے لاگو کیا جاتا ہے۔ اسکیم کے تحت زچگی کے فوائد براہ راست مستفیدین کے بینک / پوسٹ آفس اکاؤنٹ میں اسٹیٹ / یونین ٹیریٹری کی سطح پر رکھے گئے ایسکرو بینک اکاؤنٹ سے شفاف طریقے سے منتقل کیے جاتے ہیں۔

کچھ حلقوں سے پی ایم ایم وی وائی کو یونیورسلائز کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے اور با اختیار بنانے کے مربوط فوائد فراہم کرنے کے لیے حال ہی میں مشن شکتی کا آغاز کیا گیا ہے۔ مشن شکتی کے تحت نئے بنائے گئے PMMVY کے تحت، تحریری رضامندی اور شوہر کا آدھار لازمی معیار نہیں ہے، اور یہ تبدیلی سنگل اور لاوارث ماؤں کے لیے اسکیم کو مزید جامع بنائے گی۔ اس کے علاوہ، دوسرے بچے کے لیے 6,000 روپے کا زچگی کا فائدہ بھی فراہم کیا جانا ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب دوسرا بچہ لڑکی ہو۔

سامرتھ خواتین کو با اختیار بنانے کے مشن شکتی کے تحت ایک مربوط ذیلی اسکیم ہے جس میں اجولا، سدھار گرہ، ورکنگ ویمن ہاسٹل، کام کرنے والی ماؤں کے بچوں کے لیے نیشنل کریچ اسکیم اور پی ایم ایم وی وائی شامل ہیں۔ سمرتھیا کے تحت پی ایم ایم وی وائی کے نفاذ کے لیے کافی بجٹ کا بندوبست کیا گیا ہے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

***********

 

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 3241



(Release ID: 1809890) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Tamil