کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
نانو فرٹیلائزر کا استعمال
Posted On:
25 MAR 2022 3:01PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے ( ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو ) نے فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر، 1985 میں نانو یوریا کو نانو نائٹروجن فرٹیلائزر کے طور پر عارضی سطح پر نوٹیفائیڈ کیا ہے۔
انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے وی کے کے ذریعہ 94 فصلوں پر 11000 آل انڈیا کسانوں کے فیلڈ ٹرائلز کے مطابق، نانو یوریا کے استعمال سے فصل کی بہتر پیداوار حاصل ہوئی ہے۔
نیشنل فرٹیلائزرس لمیٹیڈ ( این ایف ایل ) اور راشٹریہ کیمیکل اینڈ فرٹیلائزر لمیٹیڈ ( آر سی ایف ) نامی دو مرکزی سرکاری دائرۂ کار کی کمپنیوں ( سی پی ایس یوز ) نے بھی ننگل (پنجاب) اور ٹرامبے (مہاراشٹر) میں نانو یوریا پلانٹس کے قیام کے لئے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئے اِفکو کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔
محکمے نے رقیق فرٹیلائزر کے ڈرون اسپرے کے لئے کاروباری افراد کی ترقی کی خاطر رہنما خطوط بھی جاری کئے ہیں۔ نانو یوریا کے استعمال کو مختلف سرگرمیوں جیسے بیداری کیمپوں، ویبیناروں ، نکڑ ناٹکوں ، کھیتوں میں مظاہروں ، کسان سمیلن اور علاقائی زبانوں میں فلموں وغیرہ کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے۔
مذکورہ معلومات کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
****
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 3223
(Release ID: 1809856)
Visitor Counter : 135