خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ناری عدالت

Posted On: 25 MAR 2022 5:32PM by PIB Delhi

قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) سال 2014-2015 تک غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کو پریوارک مہیلا لوک عدالتوں (PMLAs) کے انعقاد کے لیے مالی مدد فراہم کرتا تھا۔ اس کے بعد اس اسکیم کو این سی ڈبلیو نے بند کر دیا ہے۔

ان لوک عدالتوں کے ذریعے خاندانی معاملات، ازدواجی تنازعات، شادی بیاہ، جانشینی، اور مزدوری سے متعلق موٹر گاڑی کے حادثے کے تنازعات سے متعلق معاملات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ این جی اوز ڈسٹرکٹ لیگل ایڈ اینڈ ایڈوائزری بورڈز، کارکنوں، وکلا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر PMLAs کو منظم کرتی تھیں۔ 2014-15 میں اسکیم کے بند ہونے تک، کل 298 ایسی عدالتیں لگائی گئیں۔

حکومت نے اب ’مشن شکتی‘ کو منظوری دے دی ہے، جو کہ خواتین کو با اختیار بنانے کا ایک مربوط پروگرام ہے۔ پروگرام کو احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ خواتین کے تمام خدشات اور مسائل کو جوابدہی کے ساتھ، ایک جامع انداز میں، اور ان کے پورے لائف سائیکل کے تسلسل کے دوران حل کیا جائے اور ان پر توجہ دی جا سکے۔ مشن شکتی میں شامل اجزا میں سے ایک ’ناری عدالت‘ ہے۔ ابتدائی طور پر، اس کا آغاز پائلٹ بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، تاکہ مقامی سطح پر خواتین کو درپیش معمولی نوعیت کے مقدمات (ہراساں کرنا، تخریب کاری، حقوق کی پامالی) کو حل کرنے کے لیے ایک متبادل شکایات کے ازالے کا طریقہ کار فراہم کیا جا سکے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 3239



(Release ID: 1809835) Visitor Counter : 195


Read this release in: English