وزارت دفاع

دفاع میں امتیاز پیدا کرنے کی پہل کے لیے اختراعات

Posted On: 25 MAR 2022 2:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 مارچ 2022:

حکومت کی جانب سے دفاع کے شعبے میں امتیاز پیدا کرنے کے لیے اختراعات (آئی ڈی ای ایکس) فریم ورک کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس، انفرادی اختراع کاروں، آر ڈی انسٹی ٹیوٹس اور اکیڈمیا سمیت صنعتوں کو مشغول کرکے دفاع اور ایرو اسپیس شعبے میں اختراع اور ٹیکنالوجی کی ترقی نیز خود انحصاری کو فروغ دینا ہے۔ حکومت نے مرکزی شعبے کی اسکیم میں اگلے 5 برسوں کے لیے یعنی 2021-22 سے 2025-26 تک 498.78 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ دفاعی شعبے میں امتیاز کے لیے اختراعات اسکیم کا مقصد ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن (ڈی آئی او) کے ذریعے تقریباً 300 اسٹارٹ اپس/ایم ایس ایم ایز/انفرادی اختراع کاروں اور تقریباً 20 پارٹنر انکیوبیٹرز کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

آئی ڈی ای ایکس روٹ کے تحت حکومت اختراع اور ڈیزائن کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے اور کام یاب پروٹوٹائپ کی تیاری کے لیے اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کی معاونت کرتی ہے۔ اب تک 132 اسٹارٹ اپس کو مصروف کیا جا چکا ہے اور پروٹوٹائپ ڈویلپمنٹ کے لیے 66 معاہدوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے بھارتی بحریہ نے کام یاب آزمائشوں کے بعد ایک آئی ڈی ای ایکس فاتح کو سپلائی آرڈر دیا ہے۔ مزید برآں وزارت نے مزید 14 آئی ڈی ای ایکس مصنوعات کے لیے ضرورت کی منظوری (اے او این) بھی دی ہے جس سے آئی ڈی ای ایکس حاصل کرنے والوں کو آرڈرز دیے جانے کی راہ ہم وار ہوئی ہے۔

آئی ڈی ای ایکس نوجوانوں کو مختلف سرکاری اداروں کے پاس دستیاب ٹیسٹ سہولیات/بنیادی ڈھانچے تک آسان اور تیز تر رسائی، ہم وار آپریٹنگ طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے مشترکہ تخلیق اور مشترکہ ترقی فراہم کرکے اسٹارٹ اپس کے طور پر آئی ڈی ای ایکس میں شرکت کی ترغیب دیتا ہے اور اس طرح پوری حکومت ان کے لیے سازگار بن جاتی ہے۔

یہ معلومات  رکشا راجیہ منتری (وزیر مملکت برائے دفاع) جناب اجے بھٹ نے 25 مارچ 2022 کو لوک سبھا میں جناب پرویش صاحب سنگھ ورما کو ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3224

 



(Release ID: 1809797) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Bengali