مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

اے ایم آر یو ٹی پانی کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔


اے ایم آر یو ٹی کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر زنتظام علاقوں نے  81283 کروڑ روپے کے 5850 پروجیکٹس شروع کئے

Posted On: 24 MAR 2022 3:22PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امو ر کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور کمار نے آج لوک سبھامیں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے 25 جون 2015 کو تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کے 500 منتخب شہروں اور قصبوں میں اٹل مشن برائے  تازہ کاری اور شہری تبدیلی (اے ایم آر یو ٹی) کا آغاز کیا تھا۔ اے ایم آر یو ٹی  پانی کی  سپلائی ، سیوریج اور سیپٹیج مینجمنٹ، طوفان کے پانی کی نکاسی،غیر  موٹرائزڈ شہری نقل و حمل، اور سبز اسپیسز اور پارکس کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ کئی اصلاحات اور صلاحیت سازی   بھی مشن کا حصہ ہے۔

اے ایم آر یو ٹی کے تحت پورے مشن کی مدت کے لیے کل مرکزی اخراجات 50,000 کروڑ  روپے ہے، جس میں سے 35,990 کروڑ روپے  اے ایم آر یو ٹی پروجیکٹوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں اور باقی رقم اے ایم آر یو ٹی کے دیگر اجزاء جیسے انتظامی اور دفتری اخراجات (اے اینڈ او ای)، اصلاحاتی ترغیبات، جواہر لعل نہرو قومی شہری تجدیدی مشن  (جے این این یو آر ایم)، جی آئی ایس پر مبنی ماسٹر پلان کی ذیلی اسکیم اور لوکل  ایریا پروگرام - ٹاؤن پلاننگ اسکیم (ایل اے پی – ٹی پی ایس) کے لئے مختص کئے گئے ہیں  ۔

اے ایم آر یو ٹی کے تحت، پروجیکٹوں کے فنڈز پورے مشن کی مدت کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ فنڈز سال وار یا شہر کے لحاظ سے مختص نہیں کیے گئے ہیں۔ مالی سال 20- 2019  اور 21- 2020 کے دوران اے ایم آر یو ٹی پروجیکٹوں کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کی گئی مرکزی امداد ضمیمہ-I میں دی گئی ہے۔

77,640 کروڑ روپے کے کل منظور شدہ منصوبے کے مقابلے میں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 81,283 کروڑ روپے کے 5,850 منصوبے شروع کیے ہیں۔ ان میں سے 26,193 کروڑ روپے کے 4,158 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ اب تک، 60,446 کروڑ روپے کے کام فزیکل طور پر مکمل ہو چکے ہیں۔

اے ایم آر یو ٹی  اور دوسری ہم اہنگ  اسکیم کے تحت یونیورسل واٹر سپلائی کوریج حاصل کرنے کے لیے 139 لاکھ واٹر نل کنکشن فراہم کرنے کے ہدف کے خلاف اور سیوریج نیٹ ورک کی خاطر خواہ کوریج کو بڑھانے کے لیے 145 لاکھ سیوریج کنکشن، 126 لاکھ واٹر نل کنکشن اور 95 لاکھ سیوریج کنکشن (بشمول سیپٹیج مینجمنٹ) اے ایم فراہم کیے گئے ہیں۔

کچھ اے ایم آر یو ٹی پروجیکٹوں کے نفاذ میں مختلف وجوہات کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے، جیسے کہ زمینی تنازعات، قدرتی آفات، دیگر محکموں سے منظوری/اجازتیں حاصل کرنے میں تاخیر اور کووڈ - 19 وبائی امراض کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن وغیرہ۔

ضمیمہ – 1

مالی سال 20-2019  اور 21-2020  کے دوران اے ایم آر یو ٹی پروجیکٹوں کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  جاری کی گئی مرکزی امداد

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام  علاقے کا نام

2019-20

2020-21

1

انڈمان اور نکوبار

4.32

0.00

2

آندھرا پردیش

246.69

0.00

3

اروناچل پردیش

17.63

0.00

4

آسام

0

0.00

5

بہار

0

685.93

6

چنڈی گڑھ

26.32

0.00

7

چھتیس گڑھ

145.67

415.55

8

دادر اور نگر حویلی

4.27

0.00

9

دمن اور دیو

0

0.00

10

دہلی

151.55

0.00

11

گوا

0

0.00

12

گجرات

1074.58

0.00

13

ہریانہ

289.71

147.18

14

ہماچل پردیش

60.23

56.73

15

جموں و کشمیر

154.35

0.00

16

جھارکھنڈ

135.22

109.62

17

کرناٹک

710.54

280.50

18

کیرالہ

194.74

399.25

19

لکشدیپ

0.7

0.41

20

مدھیہ پردیش

925

0.00

21

مہاراشٹر

0

1243.73

22

منی پور

0

66.07

23

میگھالیہ

0

0.00

24

میزورم

0

45.27

25

ناگالینڈ

12.03

0.00

26

اڈیشہ

312.83

0.00

27

پوڈوچیری

12.73

9.19

28

پنجاب

0

121.44

29

راجستھان

143.91

586.54

30

سکم

5.3

0.00

31

تمل ناڈو

377.16

278.84

32

تلنگانہ

178.82

350.70

33

تری پورہ

0

26.21

34

اتر پردیش

226.03

964.37

35

اتراکھنڈ

122.01

113.39

36

مغربی بنگال

153.3

245.82

میزان

5685.64

6146.74

 

****

 

ش ح۔ ا ک  ۔ ر ب

U NO : 3189

 



(Release ID: 1809604) Visitor Counter : 126


Read this release in: English