وزارت دفاع

سینک اسکولوں کا قیام

Posted On: 25 MAR 2022 2:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی:25؍مارچ  2022۔ حکومت نے وزارت دفاع کی سینک اسکولس سوسائٹی کے زیر سایہ ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کے تحت بتدریج درجہ وار طریقے سے، جس کا آغاز درجہ 6 سے ہوگا، این جی اوز / پرائیویٹ اسکولوں / ریاستی حکومتوں کی شراکت داری سے 100 نئے سینک اسکول قائم کرنے کی پہل کو منظوری دی ہے۔ بھارت سرکار میرٹ – کم – مینس کی بنیاد پر سالانہ تعاون دے گی، جو کلاس میں موجود طلباء کے 50 فیصد (جس کی زیادہ سے زیادہ حد سالانہ فی کلاس 50 طلباء تک ہے) کے لئے فیس کے 50 فیصد تک (جس کی زیادہ سے زیادہ حد سالانہ فی طالب علم 40000 روپئے ہے) یہ امداد منظور شدہ اسکولوں کو دی جائے گی۔

جہاں تک نئے سینک اسکولوں کے ایلوکیشن کا تعلق ہے، تو متعلقہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اضلاع کی تعداد کے تناسب سے متعدد ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام اسکولوں کے مابین 100 نئے سینک اسکولوں کی پرو-ریٹا تقسیم کردی گئی ہے۔ یہ پہل درخواست دینے کے خواہش مند سبھی این جی اوز / نجی / ریاستی حکومت کے اسکولوں کے لئے ہے۔ درخواست کی منظوری اس مقصد کے لئے درکار اہلیتی ضرورتوں کی تکمیل اور شراکت داری کے طریقہ کار پر نئے سینک اسکولوں کے لئے بنائے گئے رولز و ریگولیشنز سے اتفاق کرنے اور سینک اسکولس سوسائٹی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرنے اور متعلقہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے لئے نئے سینک اسکولوں کی مقررہ تعداد، کے ساتھ مشروط ہے۔

یہ اطلاع دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے 25 مارچ 2022 کو لوک سبھا میں جناب جوئل اورام و دیگر کو ایک تحریری جواب میں دی۔

 

*****

ش ح۔ م م  ۔ م ر

Urdu No. 3209



(Release ID: 1809602) Visitor Counter : 119