خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت،21 مارچ   سے  04اپریل 2022 تک چوتھا پوشن پکھواڑہ منائے گی


یہ پکھواڑہ صحت مند بچے کی شناخت اور  تقریبات نیز صحت مند ہندوستان کے لئے جدید اور روایتی عوامل کو  مربوط کرنے پر توجہ  مرکوز کرے گا

 پوشن ابھیان کا مقصد دیگر وزارتوں کے ساتھ مل کر ایک جامع طریقے سے تغذیائی ماحصل کو  بہتر بناناہے

Posted On: 24 MAR 2022 6:44PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت 21  مارچ  04  اپریل 2022  تک   چوتھا پوشن پکھواڑہ  منا رہی ہے۔ پوشن  پکھواڑہ کی تقریبات کے لئے  دو  وسیع  شعبوں پر  زور دیا گیا ہے۔ یہ ہیں، پوشن مترا (جدید،آئی ٹی پر مبنی، روایتی  اور  علاقائی سرگرمیاں) کے   اطوار میں  موضوعاتی شعبوں کے اندر اندر، صحت مند بچے کی شناخت اور تقریب  اور  صحت مند ہندوستان کے لئے جدید  اور روایتی  عامل کو مربوط کرنا۔

Poshan Pakhwada 2022

 

جدید اور روایتی  عوامل کو مربوط کرنے کے  موضوع کے تحت  ،درج ذیل  پر خصوصی توجہ دی جائے گی:

  1. 6سال سے کم عمر کے  ان بچوں کی  لمبائی اور  وزن  کا ناپ تول  جو  آنگن واڑی مراکز میں  مستفیدین ہیں۔
  2. جنسی  حساس  آبی انتظامیہ کے ارد گرد مرکوز  سرگرمیوں  اور آبی تحفظ کی اہمیت کے بارے میں خواتین میں آگاہی پیدا کرنا  اور  آنگن واڑی مراکز  سمیت  بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے ڈھانچوں کو فروغ دینا۔
  3. خون کی کمی کے ٹیسٹ، علاج اور اس  کے بارے میں بات چیت کرنا۔
  4. خاص طور پر قبائلی علاقوں میں ، صحت مند ماں اور بچے  کے لئے  روایتی  خوراک کو فروغ دینا۔

مورخہ 8 مارچ 2018  کو  وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے ذریعہ شروع کردہ پوشن ابھیان  نے  ، بڑے پیمانے پر  لوگوں کی شراکت کو  یقینی بنایا ہے۔ پوشن ابھیان کا مقصد  دیگر وزارتو کے ساتھ تعاون سے ایک جامع طریقہ پر  تغذیائی ماحصل کو  بہتر بنانا ہے۔ افرادی اور  کمیونٹی کی سطح  پر  برتاؤ جاتی تبدیلی ،  پوشن ابھیان  کے مطلوبہ اعداد کو  حاصل کرنے کا ایک  اہم عنصر  ہے۔ من کی بات سمیت  مختلف موقعوں پر  وزیراعظم کی طرف سے  واضح اپیلوں نے ، بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت پر مبنی جن آندولن  کے ذریعہ تغذیہ  سے تعلق رکھنے والے مسائل پر  برادریوں کو  حساس بنانے میں مزید  مدد  فراہم کی ہے۔

خواتین اور بچوں کی  فروغ کی وزارت پوشن پکھواڑہ  دوران  سرگرمیوں کے لئے رابطہ کرنے کی  نوڈل وزارت ہوگی۔ ریاستوں /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خواتین اور بچوں کی ترقی کا محکمہ  /  سماجی بہبود کا محکمہ  ، پوشن پکھواڑہ کے لئے نوڈل محکمے کے طور پر  کام کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ش ح-اع - ق ر)

U-3181



(Release ID: 1809551) Visitor Counter : 226


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Bengali