جل شکتی وزارت

زیر زمین پانی کے بندوبست کا ریگولیشن

Posted On: 24 MAR 2022 5:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی:24؍مارچ  2022۔ سینٹرل گراؤنڈ واٹر اتھارٹی (سی جی ڈبلیو اے) کا قیام ماحولیات (تحفظ) قانون 1986 کے سیکشن 3 (3) کے تحت عمل میں آیا تھا، جس کا مقصد ملک میں زیر زمین پانی کے فروغ اور بندوبست کو ریگولیٹ (منضبط) اور کنٹرول کرنا ہے۔ سی جی ڈبلیو اے 20 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 24 ستمبر 2020 کو جاری کئے گئے رہنما ہدایات کے مطابق زیر زمین پانی کو نکالنے کے لئے ’نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس‘ (این او سی) دیتی ہے۔ یہ رہنما ہدایات یو آر ایل: https://cgwa-noc.gov.in/landingpage/Guidlines/NewGuidelinesNotified250920.pdf#ZOOM=100. پر دیکھی جاسکتی ہیں:

دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیر زمین پانی کے ریگولیشن کا کام ریاستی حکومت کے ذریعے ان کے ذریعے مقرر کردہ رہنما ہدایات / التزامات کے مطابق انجام دیا جاتا ہے۔

آبی وسائل کا محکمہ، آر ڈی اینڈ جی آر (ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آر) اٹل بھو جل یوجنا (اٹل جل) کا نفاذ کررہا ہے۔ یہ 6000 کروڑ روپئے کی مرکزی زمرے کی ایک اسکیم ہے، جس کا مقصد کمیونٹی شراکت داری کی مدد سے زیر زمین آبی وسائل کا پائیدار بندوبست کرنا ہے۔ اٹل جل کا نفاذ پانی کی قلت والے 80 اضلاع اور 7 ریاستوں یعنی گجرات، ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان اور اترپردیش کی 8565 گرام پنچایتوں میں 5 سال کی مدت کے لئے یکم اپریل 2020 سے کیا جارہا ہے۔

اس اسکیم کے دو اجزاء ہیں، پہلا ادارہ جاتی تقویت کاری اور صلاحیت سازی کمپونینٹ، جس کا مقصد شریک ریاستوں میں زیر زمین پانی کے گورنینس میکانزم کو مضبوط کرنا ہے۔ اس اسکیم کا دوسرا جزو ہے انسینٹیو کمپونینٹ، جس کا مقصد متعدد طرح کے اقدامات کے لئے ریاستوں کو انسینٹیو دینا ہے۔

مزید برآں اس اسکیم میں متعدد سرگرمیوں جیسے کہ واٹر یوزر تنظیموں کی تشکیل / تقویت کاری، زیر زمین پانی سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور اس کی اشاعت، واٹر بجٹنگ، گرام پنچایت وار آبی تحفظاتی منصوبوں کی تیاری اور موجودہ اسکیموں کے ساتھ تال میل کے ذریعے ان کا نفاذ اور زیر زمین پانی کے پائیدار بندوبست سے متعلق آئی ای سی کی سرگرمیوں، کے توسط سے کمیونٹیز کی سرگرم شراکت داری کا تصور کیا گیا ہے۔

یہ اطلاع جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشیسور توڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م م  ۔ م ر

Urdu No. 3195



(Release ID: 1809541) Visitor Counter : 136


Read this release in: English