شہری ہوابازی کی وزارت

اے  اے آئی اور بی ای ایل نے  دیسی فضائی ٹریفک انتظامیہ نظاموں کی تیاری کے لئے سمجھوتہ کیا


سمجھوتے پر، حیدر آباد میں ‘‘ونگس انڈیا -2022’’ کے دوران دستخط کئے گئے

Posted On: 24 MAR 2022 6:36PM by PIB Delhi

حکومت کے ‘‘میک ان انڈیا’’ اقدام کو  ایک بڑی کامیابی میں، ہندوستان کی ہوائی اڈوں کی اتھارٹی (اے اے آئی) نے ، اپنی تحقیق و ترقی  کے اقدام کے تحت، نورتن دفاعی سرکاری شعبے کی کمپنی  بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)  کے ساتھ ، ملک میں  فضائی ٹریفک انتظامیہ اور  ہوائی اڈوں پر  ہوائی جہازوں کی سطحی نقل وحرکت  کے لئے ، مشترکہ طور پر  نظاموں کی  اندرون ملک تیاری  کے لئے  ہاتھ ملایا ہے، جو کہ  ابھی تک  در آمد کئے جارہے ہیں۔

اس سمجھوتے پر  ہندوستان کی ہوائی اڈوں کی  اتھارٹی سے  ای ڈی (اے ٹی ایم – اے ٹی ایف ایم) جناب  بی کے سرکار  اور  بھارت الیکٹرانک لمیٹڈ کی جانب سے ڈائریکٹر (تحقیق و ترقی) جناب ایم وی راجا سیکھر  نے ،  اے اے آئی  کے چیئر مین  جناب سنجیو کمار ، رکن  (اے این ایس) اے اے آئی  جناب ایم  سریش  اور  اے اے آئی  اور بی ای ایل کے  دیگر  سینئر عہدیداران کی موجودگی میں ،  آج حیدر آباد میں ونگس انڈیا  - 2022   کے دوران   دستخط کئے۔ اس سمجھوتے کے تحت ،  بی ای ایل اور اے اے آئی  مشترکہ طور پر، ایڈوانس  سطحی نقل وحرکت گائیڈنس کے ساتھ   سول ایئر  ٹریفک مینجمنٹ سسٹم  (اے ٹی ایم ایس)  اور  ایک  پیچیدہ زمینی  نگرانی کا  نظام  کنٹرول سسٹم  (اے ایس ایم جی سی ایس)  تیار کریں گے، جو کہ  ہوائی اڈوں اور  ہندوستانی  شہری  فضائی  حدود  میں ، جہازوں کے پرواز بھرنے  سے لے کر  جہازوں کے  لینڈنگ  تک، پروازوں کی  محفوظ کارروائی کے لئے   فضائی ٹریفک کا انتظام کرتے ہیں۔

اے اے آئی کے چیئر مین جناب سنجیو کمار نے کہا کہ  ‘‘اے اے آئی  اپنے صارفین کو  سستی  اور ماحول دوست  خدمات  فراہم کر کے  اور  صلاحیت میں اضافہ کر کے  ہندوستان بھر میں فضائی حدود /  ہوائی اڈوں  پر  محفوظ  اور مؤثر فضائی نیوی گیشن کی  خدمات کے تئیں عہد بند ہے۔ اے اے آئی،  ابھرتے ہوئے  عالمی خدمتی  معیارات  کے ساتھ  مطابقت  میں  ہوائی اڈوں پر  اے ٹی ایم نظام کو باقاعدگی کے ساتھ اپ گریڈ کرتا ہے۔ موجودہ سمجھوتہ،  اپنے  اے این ایس  بنیادی ڈھانچے  کو  باضابطہ ،  مؤثر اور  کم لاگت  کے ساتھ  اپ گریڈ کرنے  کے لئے ،  اے اے آئی کی  تحقیق  و ترقی کی پالیسی  کے   مطابق  ہے اور یہ  حکومت ہند  کے  آتم نر بھر بھارت  مشن کے ساتھ  مطابقت رکھتا ہے۔ یہ اے این ایس  بنیادی ڈھانچے کی سرکاری  خرید کے لئے ،   اے اے آئی کی  بیرونی  انحصار میں  کمی کرے گا۔ مجھے امید ہے کہ  یہ  ہندوستانی  ہوا بازی کی صنعت میں  شراکت داری کا  ایک نیا باب  وا کرے گا۔

سمجھوتے پر دستخط کرنے کے بعد  بی ای ایل  کے ڈائریکٹر  ‘‘تحقیق  وترقی’’ جناب ایم  وی راج سیکھر نے کہا کہ ‘‘ بی ای ایل غیر دفاعی  کاروباری زمروں کے لئے  حل کرنے کے  اپنے  دائرہ کار کو  وسعت دینے کے لئے مسلسل جد وجہد کر  رہا ہے۔ اے اے آئی کے ساتھ یہ سمجھوتہ، حکومت ہند کے  ‘‘میک ان انڈیا’’  اور  ‘‘آتم نر بھر بھارت’’  مشنوں کے تئیں ایک  بڑا قدم ہے۔ اس سمجھوتے کا مقصد  بی ای ایل اور  اے اے آئی کی  شاندار  قوتوں اور  صلاحیتوں کو  بروئے کار لانا  اور دونوں کو  ہوائی اڈے کی جدید  کاری کے مواقعوں پر   توجہ مرکوز کرنے کے قابل بنانا  ہے۔

فضائی ٹریفک کنٹرول کا  دوہرا مقصد ،  ہوائی اڈوں  اور  بھارتی  فضائی حدود میں  سلامتی کو یقینی بنانا  ، بہت سے  ہوائی جہازوں کے درمیان  فاصلوں   کو برقرار رکھنا  اور  کارروائیوں  کا  مؤثر انتظامیہ  فراہم کرنا ہے۔ اے ایس ایم جی سی ایس، زمین پر  ہوائی جہازوں  اور  گاڑیوں کو    روٹنگ،  رہنمائی  اور  نگرانی کی خدمات  فراہم کرتا ہے  تاکہ  ہوائی اڈے پر ہر قسم کے موسم کی صورت حال میں  محفوظ  سطحی  نقل وحرکت  کو  برقرار رکھا جاسکے۔

اے ایس ایم جی سی  ایس کے ساتھ اے ٹی ایم ایس کا مقصد  ، فضائی ٹریفک کنٹرولر  کو  زیر احاطہ علاقے کی  مکمل  فضائی  ٹریفک کی  صورت حال فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ  ابتدائی  / ثانوی رڈار کے ساتھ  رابطہ رکھنا ، خود  کار  انحصاری نگرانی  نشریات (اے ڈی ایس – بی) فراہم کرنا،  ملٹی لیٹریشن نظام (ایم  ایل اے ٹیز) اور  جی پی ایس ، انسٹرومینٹ لینڈنگ نظام (آئی ایل ایس) اور  ڈوپلر ویری ہائی فریکوئنسی اومنی  رینج (ڈی وی او آر)  جیسے  نیوی  گیشن کے  آلات  فراہم کرانا ہے۔ یہ ، ایرونوٹیکل فکسڈ ٹیلی مواصلاتی نیٹ ورک (اے ایف  ٹی این) ، ہوائی اڈے کا  کارروائی جاتی ڈیٹا  بیس  (اے او ڈی بی)،  ہوائی اڈے کا  اشتراکی  فیصلہ سازی  (اے سی ڈی ایم)  اور  مرکوز  فضائی  ٹریفک  فلو  انتظامیہ کا نظام  (سی اے ٹی  ایف ایم) سمیت  کثیر جہتی  ذیلی نظاموں  کو بھی  استعمال کرتا ہے۔ یہ نظام ، بھیڑ  بھاڑ  والے ہوائی اڈوں  اور  فضائی حدود میں  استعمال کیا جا تا ہے، جس کا مقصد فوجی پروازوں سمیت   انتہائی بڑی تعداد میں  فضائی   ٹریفک کے لئے  خدمات فراہم کرنا ہے۔

اس نظام میں  کثیر جہتی ، اندرون ملک تیار  ٹیکنالوجیاں  ہیں، جن میں فضائی ٹریفک کنٹرولر کے لئے  صورت حال کا  ڈسپلے، نگرانی کے  اعداد وشمار  کی  پروسیسنگ  (ایس ڈی پی)، پرواز  کے  اعداد وشمار کی پرو سیسنگ (ایف ڈی پی)، سیفٹی نیٹ اور  فیصلہ جاتی معاونت (ایس این ای ٹی)،  کنٹرول اور  مونیٹرنگ  ڈسپلے  (سی ایم ڈی)،  ایڈوانس اے ایس این جی  سی ایس وغیرہ شامل ہیں۔ یہ  کنٹرولر کے  کام کے بوجھ میں تخفیف کر کے ، فضائی ٹریفک کی  آمد  ورفت  کو بہتر بنا کر  اور  پروازوں کی تاخیر  کے  معاملات کو کم سے کم  کر کے  بہتر  سلامتی کے ساتھ  صلاحیت میں  اضافہ کرنے میں مدد گار  ثابت ہوتا ہے۔ جامع اور مکمل  آرکیٹکچر،  محفوظ    اے ٹی ایم کارروائیوں کے ذریعہ سسٹم پر  بہتر انحصار اور اس کی دستیابی  کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XBY4.jpg

ونگس انڈیا  - 2022  حیدر آباد  میں اے اے آئی  اور بی ای ایل کے درمیان مفاہمت نامے پر  دستخط کے دوران  اے اے آئی  کے چیئر مین  جناب سنجیو کمار۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VXAO.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-اع - ق ر)

U-3179



(Release ID: 1809507) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Hindi