شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوابازی پرایشیاکی سب سے بڑی تقریب ونگس انڈیا -2022آج حیدرآباد کے بیگم پیٹ ہوائی اڈے پرشروع

Posted On: 24 MAR 2022 7:08PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی پر ایشیاکی سب سے بڑی تقریب ونگس انڈیا -2022آج حیدرآباد کے بیگم پیٹ ہوائی اڈے پر شروع ہوگئی ۔ شہری ہوابازی کی وزارت (ایم اوسی اے ) اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری  (ایف آئی سی سی آئی) کے ذریعہ مشترکہ طورسے  منعقد پروگرام کا اس سال موضوع‘India@75 :ہوابازی صنعت کے لئے نیافلک ’ہے ۔ ونگس انڈیا ایک دوسالہ  شو ہے ۔جسے 27-24مارچ تک منعقد کیاجارہاہے ۔ پہلے دودن کاروباری دن ہوں گے ۔ باقی کے دن عام لوگوں کے لئے ہوں گے ۔ اس پروگرام کا رسمی افتتاح  حکومت ہند کے شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوتی رادتیہ سندھیاجمعہ 25مارچ ،2022کو کریں گے ۔

 پروگرام میں نمائش ، اجلاس ، شیلیٹ ، سی ای اوفورم ، اسٹیٹک ڈسپلے ، میڈیا کانفرنس اور ایوارڈ شامل ہیں ۔پالیسی ایشوز اور کاروباری پہلوؤں پرمرکوز شہری ہوابازی شعبے پر اجلاس بھی ساتھ ساتھ منعقد کئے جارہے ہیں ۔ نمائش میں شامل ہونے والے نمائش کنندگان میں طیارہ ہیلی کاپٹر مینوفیکچررس ، ایئرکرافٹ انٹیریئرز، طیارہ مشینری اورآلات کمپنیاں ، ایئرپورٹ بنیادی ڈھانچہ کمپنیاں ، ڈرون ، صلاحیت سازی  ، خلائی صنعت ، ایئرلائنز ، ایئرلائن سروسیز اور کارگوشامل ہیں ۔ 11پاسپیلٹی شیلٹ کے ساتھ ساتھ پروگرام میں 125سے زیادہ  بین الاقوامی اور گھریلو نمائش کنندہ حصہ لے رہے ہیں ۔ 15سے زیادہ ممالک اورریاستوں  ومرکز کے زیزانتظام علاقوں کا نمائندہ وفد بھی پہنچ چکاہے ۔ عالمی ہوابازی پر اجلاس  دنیا بھرکے شہری ہوابازی کے وزراء اور صنعتی دنیا کے سربراہوں کو ایک ساتھ لارہاہے ۔ 

افتتاح کے دن آج ہیلی کاپٹرصنعت کاروباری ، ہوابازی اور کرشی اڑان (یوڈی اے این ) جیسے موضوعات پر کئی گول میز کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010RMY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SLVF.jpg

‘دی آؤٹ لک :ایوی ایشن فائننسنگ اینڈ لیزنگ ’، ایئرکارگو ری سائلنٹ ان پیراڈم شفٹ :اے پرفیکٹ الیسٹریشن ’اور 2030تک ہندوستان کو دنیا کا ڈرون ہب بنانے کے موضوعات پر پینل مباحثے ہوئے ۔ 

انعقاد کی متعدد کشش میں انڈین ایئرفورس کی سارنگ ٹیم کے ذریعہ ہیلی ایروبیٹک مظاہرہ شامل ہے ۔ جیسے ہی روٹرنے رفتارپکڑی  ، خوبصورت رنگوں والے جدید تری ہلکے ہیلی کاپٹرایم کے -1آسمان میں جیسے رنگ بھرنے لگے ، ٹیم نے ناظرین کو ایک نہیں کئی مرتبہ سانسیں روک دینے والے لمحات سے دوچارکیا۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RDG3.jpg

ونگس انڈیا 2022ایسے وقت میں منعقد ہورہاہے جب ہندوستان کی شہری ہوابازی دنیا بھرمیں سب سے تیزی سے بڑھتے ہوابازی بازاروں میں ایک ہے اور ہندوستان کو 5ٹریلین کی معیشت بنانے کے لئے اہم ترقی کا انجن ثابت ہوگی ۔ گھریلو ہوائی مسافروں کے معاملے میں ہندوستان تیسرا سب سے بڑا ہوابازی کا بازار ہے ، جو مالی سال 2020میں 274.05ملین تھا ۔یہ مالی سال 2016-مالی سال 2020کےدوران  12.91فیصد کی کمپاؤنڈ سالانہ اضافہ شرح (سی اے جی آر) سے بڑھا ۔ ہندوستان میں شہری ہوابازی کے 75سالوں میں 75ہوائی اڈے قائم کئے گئے جب کہ اڑان کے تحت 3سال کی مدت میں ہی 76ان سروڈ /20انڈر سروڈ ایئرپورٹ ، 31ہیلی پوڈ اور 10واٹرایروڈرم کی کنکٹی وٹی کے لئے کام شروع کیاگیاہے ۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UYTQ.jpg

درج فہرست انڈین ایئرلائنزکے پاس تقریبا 713طیاروں کا بیڑا ہے ۔ نجی درج  فہرست ایئرلائنز کا منصوبہ اگلے پانچ سالوں میں 900سے زیادہ طیاروں کو جوڑنے کا ہے ۔ سبز ہوائی علاقے کے عہد کے ساتھ ہوابازی کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لئے وسیع ضابطہ پالیسیاں اور حکمت عملیوں کو اپنایاجارہاہے ۔مسافروں کی شکایات کے ازالے کے لئے اور پورے سسٹم میں آپریشن صلاحیت میں بہتری کے لئے متعدد منظم نظریئے کو شامل کیاگیاہے ۔ 

ہندوستانی شہری ہوابازی کا بازار بہت وسیع ہے اوراس میں بہت سارے مواقع ہیں اورونگس انڈیا 2022خریداروں ، فروخت کاروں ، سرمایہ کاروں اوردیگر اسٹیک ہولڈرس کو جو ڑنے والا ایک مشترکہ سہولت پلیٹ فارم مہیاکررہاہے ۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005C86I.jpg

*****

 

 ش ح ۔ ج ق ۔ ع آ

U-3178



(Release ID: 1809504) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi , Marathi