وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے 107 اہم لائن ریپلیسمنٹ یونٹس/ ذیلی سسٹمز کو مقامی بنانے کی منظوری دی

Posted On: 24 MAR 2022 2:17PM by PIB Delhi

دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری کی مسلسل تلاش میں اور ’آتم نربھر بھارت‘ کے تحت ڈی پی ایس یو (DPSUs) کی درآمدات کو کم کرنے کے لیے، وزارت دفاع نے منصوبہ بند طور پر اہم 107 لائن ریپلیسمنٹ یونٹس (LRUs)/ ذیلی نظاموں کی ایک اور فہرست کو منظوری دی ہے جس کے بعد ایک ٹائم لائن کے ساتھ ان کی درآمد پر پابندی ہوگی۔ یہ آنے والے سالوں میں مقامی بنائے جائیں گے اور فہرست میں ان میں سے ہر ایک کے لیے اشارہ کردہ ٹائم لائن کے بعد ہی ہندوستانی صنعت سے حاصل کیے جائیں گے۔ DPSU کے لحاظ سے اور ٹائم لائن کے لحاظ سے فہرستیں ذیل میں دی گئی ہیں:

ڈی پی ایس یوز کی طرف سے ان اشیا کو مقامی بنائے جانے کو ’میک‘ زمرہ کے تحت لیا جائے گا۔ ’میک‘ زمرہ کا مقصد ہندوستانی صنعت کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو شامل کرکے خود انحصاری حاصل کرنا ہے۔ اس زمرے کے تحت آلات، سسٹمز، بڑے پلیٹ فارمز یا ان کی اپ گریڈیشن کے ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ کے منصوبے شامل ہیں۔ DPSUs صنعت کی قیادت میں ڈیزائن اور ترقی کے لیے یہ شناخت شدہ LRUs/ ذیلی نظام پیش کریں گے۔ یہ ہندوستانی صنعت کے لیے بڑے دفاعی پلیٹ فارمز کی تیاری کی سپلائی چین میں ضم ہونے کا بہترین موقع ہوگا۔

ان LRUs/ ذیل سسٹم منصوبوں کی مقامی ترقی سے معیشت کو تقویت ملے گی اور DPSUs کا درآمدی انحصار کم ہو گا۔ اس کے علاوہ، یہ گھریلو دفاعی صنعت کی ڈیزائن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور ہندوستان کو ان ٹیکنالوجیز میں ڈیزائن لیڈر کے طور پر پوزیشن دینے میں مدد کرے گا۔

یہ فہرست 2,851 ذیلی نظاموں/ اسمبلیوں/ ذیلی اسمبلیوں/ اجزا کی مثبت مقام سازی کی فہرست کے تسلسل میں ہے جسے پہلے 27 دسمبر 2021 کو وزارت دفاع کے محکمہ دفاعی پیداوار کے ذریعہ مطلع کیا گیا تھا۔

Please click here 

**************

 

 

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 3158



(Release ID: 1809459) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi , Bengali