پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تیل اور گیس کے شعبے میں ماہرین کا ایک پول بنانے کے لیے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے دو ادارے قائم کیے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 24 MAR 2022 4:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی:24؍مارچ2022: پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے دو ادارے قائم کیے ہیں جن میں پیٹرولیم انجینئرنگ اور کیمیکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ/ انڈر گریجویٹ/ پوسٹ گریجویٹ سطح کے کورسز ہیں تاکہ تیل اور گیس کے شعبے میں ماہرین کا ایک پول بنایا جاسکے۔ راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم ٹیکنالوجی(آر جی آئی پی ٹی) ، جائس، امیٹھی، اتر پردیش کے دو دیگر کیمپس شیوساگر، آسام اور بنگلورو، کرناٹک میں ہیں، جب کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم اینڈ انرجی (آئی آئی پی ای) کا ایک کیمپس وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش میں ہے۔

اس کے علاوہ ملک بھر کے ادارے مثلاً انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی، مدراس، دھنباد وغیرہ اور دیگر یونیورسٹیوں میں پیٹرولیم انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے کورسز ہیں۔ سائنسی اداروں جیسے کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم میں تیل اور گیس کے شعبے کے بارے میں تربیت / فیکلٹی ہے اور تیل اور گیس کی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں (پی ایس یو) کے پاس ملک کے مختلف حصوں میں اپنی تربیتی سہولیات / ادارے ہیں جو ملک میں تیل اور گیس کے شعبے کے ماہرین کا پول بنانے / کھڑا کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

 

************

ش ح۔م ع۔ع ن

 (U: 3153)


(रिलीज़ आईडी: 1809458) आगंतुक पटल : 117
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English