شہری ہوابازی کی وزارت
گوالیار ہوائی اڈے کو 446.12 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی ٹرمینل عمارت، دیگر عمارت، کار پارکنگ ملے گی
بھوپال ہوائی اڈے کو دسمبر 2022 تک اے ٹی سی ٹاور اور ٹیکنیکل بلاک مل جائے گا
جبل پور ہوائی اڈے پر مارچ 2023 تک نئی ٹرمینل عمارت بن کر تیار ہو جائے گی
Posted On:
24 MAR 2022 3:52PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت، جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔
بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر ایک ہوائی اڈے کا اعلان نقل و حمل کی استطاعت اور بین الاقوامی پروازوں کے آپریشن کے لیے ایئرلائنوں کی مانگ، دو طرفہ ہوائی خدمات کے معاہدوں کے علاوہ زمینی روشنی کی سہولیات، انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم، مناسب لمبا رن وے، امیگریشن، صحت اور مویشی اور پودوں کی کوارنٹائن سروس وغیرہ کے التزامات پر منحصر کرتا ہے۔
مدھیہ پردیش میں اندور ہوائی اڈہ بین الاقوامی آپریشن والا ایک کسٹم ہوائی اڈہ ہے، جب کہ بھوپال ہوائی اڈہ ایک گھریلو ہوائی اڈہ ہے، جس میں بین الاقوامی آپریشن کو سنبھالنے کے لیے مربوط بنیادی ڈھانچہ ہے۔
مدھیہ پردیش میں چل رہے انجینئرنگ انفراسٹرکچر کے بڑے کام درج ذیل ہیں:
- بھوپال ہوائی اڈہ: اپریل 2021 میں 41.16 کروڑ روپے کی منظور شدہ لاگت کے ساتھ اے ٹی سی ٹاور و ٹیکنیکل بلاک اور دیگر متعلقہ کاموں کی تعمیر اور دسمبر، 2022 میں پورا ہونے کا امکان۔
- 412.24 کروڑ روپے کی مجوزہ لاگت پر جبل پور ہوائی اڈے کی تجدید، جس میں درج ذیل کام شامل ہیں:
- نئے ٹرمینل کی عمارت کی تعمیر: جون 2019 میں اس پروجیکٹ پر کام شروع کیا گیا، اس کے مارچ 2023 میں پورا ہونے کی ممکنہ تاریخ طے ہے۔
- رن وے کی توسیع، نئے ایپرن کی تعمیر، ٹیکسی ٹریک اور آئیسولیشن بے آئی/سی لنک ٹیکسی، جی ایس ای علاقہ، دائرہ کار سڑک اور متعلقہ کام جولائی 2022 میں پورا ہونے کی ممکنہ تاریخ کے ساتھ مارچ 2018 میں شروع کیا گیا
ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے 446.12 کروڑ روپے کی منظور شدہ لاگت سے گوالیار ہوائی اڈے پر سول انکلیو کی توسیع کا کام شروع کیا ہے۔ اس میں گوالیار ہوائی اڈے پر 1400 پیک آور مسافروں کو سنبھالنے کے لیے 20000 مربع میٹر کے علاقے کی نئی ٹرمینل عمارت، دیگر عمارت، کار پارکنگ کی تعمیر، سٹی سائڈ کام اور دیگر متعلقہ کام شامل ہیں۔
درج ذیل کاموں کے لیے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں:
- جولائی 2023 تک پوری ہونے کی ممکنہ تاریخ کے ساتھ 274.45 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت پر ٹرمینل عمارت، معاون عمارت، کار پارکنگ، سٹی سائڈ تعمیراتی کام اور دیگر متعلقہ کاموں کی تکمیل۔
- 38.51 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت سے گوالیار ہوائی اڈے پر 09 اے بی.321 قسم کے طیاروں کی پارکنگ کے لیے متعلقہ کاموں سمیت ایپرن اور لنک ٹیکسی کی تعمیر۔ جون 2023 تک اس کے پورا ہونے کی ممکنہ تاریخ ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3134
(Release ID: 1809454)