قانون اور انصاف کی وزارت
ویب پورٹل کا قیام
Posted On:
24 MAR 2022 4:38PM by PIB Delhi
قانون اور انصاف کی وزارت کے قانونی محکمہ امور کے محکمے نے لیگل انفارمیشن منجمنٹ اینڈ بریفنگ سسٹم (ایل آئی ایم بی ایس) کے آغاز کے لئے پہل کی تھی، جو کہ معلومات کو اپ لوڈ کرنے اور عدالتی معاملے کی نگرانی کے لئے ایک ویب پر مبنی ایپلی کیشن ہے، جہاں یونین آف انڈیا ان پارٹیوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک جدید آسان رسائی آن لائن ٹول ہے، جو تمام اسٹیک ہولڈرز یعنی سرکاری افسران ، محکمہ کے صارفین، نوڈل افسران وغیرہ کے لئے 24 گھنٹے ساتوں دن دستیاب ہے۔
ایل آئی ایم بی ایس ورژن2، ایل آئی ایم بی ایس کا ایک اپ گریڈڈ (جدید ترین)ورژن ہے جسے این آئی سی نے تیار کیا ہے۔ یہ صارف وزارتوں/محکموں کے لئے ڈیش بورڈ پر مبنی نظام ہےجس پر وہ اپنے سے متعلق قانونی چارہ جوئی کے معاملات کو فیڈ کرسکتے ہیں اور ان کی نگرانی کرسکتےہیں۔اس ورژن کو ہائپر ٹیکس پری پروسیسر (پی ایچ پی) کے کارآرڈینشن فریم ورک کا استعمال کرتے ہوئے اوپن شو ز ٹکنالوجی کے استعمال کے ساتھ اوور ہال کیا گیا ہے۔ سیکورٹی اور نظام کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے۔ آج تک، ایل آئی ایم بی ایس ورژن 2 نے ایک واحد پلیٹ فار م پر 5.50 لاکھ لائیوکیسیز ، 14204 رجسٹرڈ صارفین، 20 ہزار سے زیادہ وکلا اور 3302 عدالتوں کے ساتھ 8.06 لاکھ سے زیادہ عدالتی مقدمات حاصل کئے ہیں۔
یہ بل فی الحال محکمہ سے متعلق پارلیمانی آئمہ کمیٹی برائے عملا ، عوامی شکایات، قانون اور انصاف کے زیر غور ہے۔ حکومت نے ثالثی بل 2021 کو راجیہ سبھا میں 20 دسمبر 2021 کو پیش کیا تاکہ ثالثی سےمتعلق جامع قانون بنای جاسکے۔ اس بل ک مقصد تنازعات کے حل کے لئے خصوصی طور پر ثالثی کو فروغ دینا اور سہولت فراہم کرنا ، تجارتی یا دوسری صورت میں ثالثی طے کرنے والے معاہدوں کو نافذ کرنا، ثالثوں کا رجسٹریشن کے لئے ایک باڈی یعنی ادارہ فراہم کرنا ، معاشرتی ثالثی کی حوصلہ افزائی کرنا اور آن لائن ثالثی کو قابل قبول اور لاگت موثر بنانا ، عمل اور اس سے وابستہ یا اس سے متعلقہ معاملات کے لئے ثالثی فراہم کرنا ہے۔
یہ جانکاری آج راجیہ سبھا میں قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے دی۔
***********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3168
(Release ID: 1809432)
Visitor Counter : 149