سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

متبادل نقل وحمل کے اختیارات

Posted On: 24 MAR 2022 12:39PM by PIB Delhi

وزارت نقل وحمل اورشاہراہوں کے مرکزی  وزیرجناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے کہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 27 نومبر 2020 کو تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تعمیل کے لیے موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کے سیکشن 93 کے مطابق موٹر وہیکل ایگریگیٹرزرہنما خطوط ، 2020 جاری کیا۔ ریاستیں /مرکز کے زیرانتظام علاقے کی  حکومتوں کے لئے  لائسنس کے اجراء کے ساتھ ساتھ ایسے ایگرگیٹرس  کے ذریعے چلائے جانے والے کاروبار کو منظم کرنے کے لیے یہ رہنما خطوط کا خاکہ مہیاکرتے ہیں ۔ پیرا 11 کے مطابق رائیڈ پولنگ کے حوالے سے رہنما خطوط میں گنجایشیں بنائی گئی ہیں۔ شہری ٹرانسپورٹ شہری ترقی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، جو ریاست کا موضوع ہے۔ اس طرح، پائیدار شہری نقل و حمل کے نظام کی منصوبہ بندی اور انتظام کے لیے اقدامات، بشمول سڑکوں پر ٹریفک کی بھیڑ کے مسئلے کو حل کرنے کے اقدامات، متعلقہ شہروں/ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے اٹھائے جاتے ہیں۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، شہری نقل و حمل کے معاملات کے لیے مرکزی لائن کی وزارت ہونے کے ناطے، اس علاقے میں بہتر منصوبہ بندی اور تصورات کے نفاذ کے لیے اصولوں اور حکمت عملیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے شہروں/یو ایل بیز/ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کے لیے پالیسی فریم ورک اور دیگر رہنما دستاویزات فراہم کرتی ہے۔ شہری نقل و حمل کی موٹر وہیکل ایگریگیٹر رہنما خطوط، 2020 میں مزید کوئی ترمیم اس وزارت کے زیر غور نہیں ہے۔

*****

ش ح ۔ اک ۔ ع آ

U-3128


(Release ID: 1809116) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Bengali